• Home
جمعہ, ستمبر 5, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کے بیان پر کانگریس اور ٹی ایم سی کی حکومت پر تنقید

بجٹ سے پہلے منعقد کل جماعتی میٹنگ میں 30 پارٹیوں کے 45 لیڈران کی شرکت

by Qaumi Tanzeem
جنوری 30, 2024
in قومی خبریں
0
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کے بیان پر کانگریس اور ٹی ایم سی کی حکومت پر تنقید

نئی دہلی: بجٹ اجلاس سے قبل مرکزی حکومت نے کل جماعتی میٹنگ طلب کی جس میں 30 پارٹیوں کے 45 لیڈران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے حکومت کا موقف بیان کیا جس پر کانگریس اور ٹی ایم سی لیڈران نے حکومت پر جم کر تنقید کی۔ کانگریس لیڈر نے حکومت کو ایک آمر حکومت قرار دیا جبکہ ٹی ایم سی کی جانب سے حکومت پر ریاستوں کے وفاقی ڈھانچے کو ختم کرنے کا الزام لگایا گیا۔میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران ہمارا زور صدارتی خطاب اور بجٹ پر ہوگا۔ جمعہ کو صدرجمہوریہ کی تقریر پر بحث شروع ہوگی۔ سوالات کے جوابات آئندہ ٹرم میں دیئے جائیں گے۔ اصول کے مطابق حکومت ہر مسئلے پر بحث کے لیے تیار ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر نے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ سے یہ گزارش بھی کی کہ ایوان میں پلے کارڈ وغیرہ لے کر نہ آئیں تاکہ چیئرمین کو کسی طرح کی کارروائی کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ جو بھی اراکین پارلیمنٹ معطل ہیں اور جن کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے پاس ہے ان کی معطلی ختم ہوگی۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ کل جماعتی میٹنگ میں ہم نے بے روزگاری اور مہنگائی کا مسئلہ اٹھایا اور یہ ایشوز بجٹ اجلاس میں بھی اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے آئینی ڈھانچے کو منہدم کیا جا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’راہل گاندھی پر بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران آسام میں حملہ کیا گیا۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور لالو پرساد یادو کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اسے ہم نے میٹنگ میں اٹھایا۔ چین کی دراندازی، منی پور تشدد اور ملک میں بڑھتے ہوئے قرضہ جات کا بھی معاملہ اٹھایا۔‘‘ پرمود تیواری نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی معطلی قطعاً درست نہیں ہے، اس حکومت نے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔ یہ حکومت ایک آمر حکومت ہے۔ انہوں نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ اس بار پارلیمنٹ میں ہم پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ عوام کی آواز بلند کریں گے۔ دوسری طرف ٹی ایم سی لیڈر سدیپ بندھوپادھیائے نے کہا کہ ملک میں وفاقی ڈھانچہ منہدم کیا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر بنگال کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بنگال حکومت سے خوفزدہ ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

’یو پی آئی‘ سے  اب 24 گھنٹے میں  10 لاکھ روپے تک ٹرانزیکشن ممکن
قومی خبریں

’یو پی آئی‘ سے اب 24 گھنٹے میں 10 لاکھ روپے تک ٹرانزیکشن ممکن

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے لیے 40 فیصد کا اسپیشل جی ایس ٹی سلیب
قومی خبریں

سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے لیے 40 فیصد کا اسپیشل جی ایس ٹی سلیب

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
دہلی میں سیلاب کی صورت حال تشویش ناک
قومی خبریں

دہلی میں سیلاب کی صورت حال تشویش ناک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
سیلاب اور لینڈ سلائڈ کو لے کر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
قومی خبریں

سیلاب اور لینڈ سلائڈ کو لے کر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2025
مالیگاؤں بم دھماکہ کے سلسلے میں بامبے ہائی کورٹ میں  اپیل داخل
قومی خبریں

مالیگاؤں بم دھماکہ کے سلسلے میں بامبے ہائی کورٹ میں اپیل داخل

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2025
جون میں 1.61 لاکھ کروڑ روپے جی ایس ٹی کی وصولی
قومی خبریں

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں 12 اور 28 فیصد والا سلیب ختم کرنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2025
Next Post
لوک سبھا انتخاب کے لئے سماجوادی پارٹی کی پہلی فہرست جاری

لوک سبھا انتخاب کے لئے سماجوادی پارٹی کی پہلی فہرست جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

6 گھنٹے ago
’یو پی آئی‘ سے  اب 24 گھنٹے میں  10 لاکھ روپے تک ٹرانزیکشن ممکن

’یو پی آئی‘ سے اب 24 گھنٹے میں 10 لاکھ روپے تک ٹرانزیکشن ممکن

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem