نئی دہلی۔ وفاقی ایجنسی کے ایک اہلکار کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے)نے اس سال دہشت گرد نٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کیا‘ ملک بھر میں 68مقدمات درج کرنے اور 625ملزمان کو گرفتار کرنے کے علاوہ 1000سے زیادہ چھاپے مارے۔مذکورہ اہلکار نے بتایاکہ انسداد دہشت گردی کی وفاقی ایجنسی نے 94.74فیصد سزا سنانے کی ایک شاندار شرح حاصل کی ہے جس میں مختلف مقدمات میں 74ملزمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ 2023میں این ائی اے کی کاروائی کی ایک اور خاص بات اوٹاوا اورلندن میں ہندوستانی ہائی کمیشنوں اور سان فرانسیسکو میں قونصلیٹ جنرل پر حملوں کے پیچھے مشتبہ افراد کی شناخت کے لئے کئی چھاپے مارے گئے جن میں مجرمانہ مداخلت‘ توڑ پھوڑ‘عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور ہندوستانی اہلکاروں کو نقصان پہنچے اورآتشزدگی کے ذریعہ قونصلیٹ کی عمارت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں شامل ہیں۔
ایجنسی نے ان حملوں کے پیچھے 43مشتبہ افراد کی نشاندہی کی ہے جن میں تحقیقات کے کئی جدید طریقوں کا استعمال کیاگیا‘جس میں بڑی سازش کی تحقیقات کے دوران معلومات کا کراؤڈ سورسنگ بھی شامل ہے۔این ائی اے کے ترجمان نے کہاکہ ”اوٹاوا اور لندن میں ہندوستان کے ہائی کمیشنوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل سان فرانسیسکو‘ امریکہ پر حملے بھی سال بھر میں بیرونی ملک میں ہندوستانی مفادات کے خلاف جرائم پر این ائی اے کی توجہہ کا مرکز رہا ہے۔انہو ں نے کہاکہ این ائی اے نے حالیہ مہینوں میں ان معاملات میں اپنی تحقیقات میں تیزی لائی ہے اور ہندوستان میں 80سے زائد افراد کی جانچ کی ہے جن پر سازش کا حصہ ہونے کا شبہ ہے۔عہدیدار نے بتایاکہ ہندوستان کے پانچ انتہائی مطلوب افراد بشمول ارش ڈالا اور رندا کو ”انفرادی دہشت گرد“ کے طور پر شامل کرنے کے علاوہ این ائی اے کی تجویزپر مرکزنے 2023میں چار دہشت گرد تنظیموں پر بھی پابندی لگائی ہے۔اہلکار نے بتایاکہ اس سال 68مقدمات درج کیے گئے کیونکہ ایجنسی نے 2023میں بڑے پیمانے پر‘جہادیوں‘ پنجاب میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے کارندوں‘ نکسلیوں اور غنڈوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔