• Home
بدھ, اپریل 1, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    نالندہ کے شیتلا مندر میں بھگدڑ، 8 عقیدت مندوں کی موت

    نالندہ کے شیتلا مندر میں بھگدڑ، 8 عقیدت مندوں کی موت

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    یہ فیصلہ دباؤ میں لیا گیا اور بہار کو ٹھگا گیا

    آپ ایک خاتون ہیں اورآپ کو کچھ نہیں معلوم۔نتیش کمار

    نتیش کمار کا قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ

    پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

    پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    نوادہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد

    نوادہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد

    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے معاملے پر سیاست بدستور جاری

    بی جے پی میں ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ نتیش کمار کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رابڑی دیوی کی عرضی پر سی بی آئی کو نوٹس

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

بولنے اور سننے سے محروم فیضان نادرو ایم سی اے کی ڈگری حاصل کرنےمیں کامیاب

قوت گویائی و سماعت سے محرومی نےکشمیری نوجوان کے بڑے خواب دیکھنے کے حوصلے اور جذبے کو پسپا نہیں کیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2023
in قومی خبریں
0
بولنے اور سننے سے محروم فیضان نادرو ایم سی اے کی ڈگری حاصل کرنےمیں کامیاب

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ فیضان نادرو وادی کشمیر کے قوت گویائی و سماعت سے محروم پہلے طالب علم ہیں جنہوں نے ایم سی اے کی ڈگری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ ابھی ان کے اعلیٰ تعلیمی سفر کا آغاز ہی ہے اب وہ نیشنل ایلی جبلٹی ٹیسٹ (این ای ٹی) کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔یو این آئی کی خبر کے مطابق قوت گویائی و سماعت سے محرومی نےفیضان نادر وکے بڑے خواب دیکھنے کے حوصلے اور جذبے کو پسپا نہیں کیا بلکہ انہوں نے مشکلات کو موقع میں بدل کر کمپیوٹر ایپلی کیشنز میں ماسٹرس ڈگری امتیازی پوزیشن کے ساتھ حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ جسمانی معذوری کسی مقصد کو حاصل کرنے میں کبھی بھی حائل راہ نہیں بن سکتی ہے۔ جسمانی طور پرمعذور افراد کے ایک معروف کارکن اور پدم شری ایوارڈ یافتہ جاوید ٹاک کا کہنا ہے کہ فیضان نادرو جموں و کشمیر کے لاکھوں جسمانی طور ررمعذور طلباءکے لئے ایک مثال اور ایک تحریک ہیں۔ انہوں نے کہا: ‘وہ ہم سب کے لئے ایک تحریک ہیں انہوں نے یہ بات ثابت کر دی کہ والدین کے سپورٹ سے جسمانی طور پرمعذور بچے مشکل ترین منزل کو عبور کر کے کامیابی کا جھنڈا گاڑ سکتے ہیں۔
فیضان اور ان کے خاندان کے لئے یہ سفر خار دار اور انتہائی کٹھن رہا تاہم عزم و استقامت اور ہمت و حوصلے نے اس کو آسان بنا دیا۔فیضان کے والد فیاض احمد جو بارہمولہ قصبے میں ایک میڈیکل سٹور چلا تے ہیں، نے بتایا: ‘فیضان ہمارے خاندان کا جسمانی طورپر معذور واحد بچہ ہے ،اس کا چھوٹا بھائی ایم بی بی ایس کی ڈگری کر رہا ہے۔فیضان نے اسکول سے لے کر ایم سی اے کی ڈگری حاصل کرنے تک ہر امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پٹیل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی راج پور پنجاب سے ایم سی اے کی ڈگری زائد از 90 فیصد نمبرات سے حاصل کی۔ یوں تو ان کی کامیابی میں پورے خاندان کا بڑا رول ہے تاہم ان کی والدہ شمیمہ کا کردار سب سے اہم اور نمایاں ہے۔فیاض احمد نے کہا: ‘میری اہلیہ (شمیمہ) ایک پرائیویٹ اسکول ٹیچر تھیں جب فیضان چار برس کے تھے تو انہوں نے نوکری کو خیر باد کہہ کر زیادہ سے زیادہ وقت ان کے لئے ہی وقف کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا: ‘شمیمہ نے اپنے آپ کو فیضان کے لئے ہی وقف کر دیا، وہ ہر وقت فیضان کے ساتھ رہتی ہیں تاکہ فیضان اپنی زندگی کے کسی بھی مقام پر نہ لڑکھڑائے۔
فیضان نادرو نے ابتدائی تعلیم بارہمولہ کے سینٹ جوزف اسکول سے حاصل کی اور بعد ازاں نویں اور دسویں جماعت بارہمولہ ہایئر سکنڈری اسکول سے پاس کئے۔ انہیں ہر سکول میں مشکل سے ہی داخلہ ملتا تھا کیونکہ ہر کسی کا یہ خیال تھا کہ ان کا ایک نارمل اسکول میں تعلیم حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔شمیمہ اپنے بیٹے کے اسکول کے دنوں کو یاد کر تے ہوئے کہتی ہیں: ‘اسکولوں میں تعینات اساتذہ کو یہ معلوم نہیں تھا کہ فیضان جیسے بچوں کو کیسے پڑھایا جائے، ان کو کسی طرح کا کوئی خاص دھیان نہیں دیا جاتا تھا لیکن ہم ان مسائل سے حوصلہ شکن نہیں ہوئے۔فیضان کے والد فیاض احمد نے کہا: ‘چونکہ بارہمولہ میں ایسے طالب علموں کی پڑھائی کے لئے کوئی الگ بند وبست نہیں ہے ،لہذا ہم نے اس کا داخلہ راج پور پٹیالہ پنجاب میں واقع قوت سماعت سے محروم سپیکنگ ہینڈس انسٹی ٹیوٹ میں کرایا۔ انہوں نے کہا: ‘فیضان اس انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے والے پہلے کشمیری طالب علم ہیں ۔بعد ازاں انہوں نے گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ سے پاس کئے۔ انہوںنے بتایا: ‘فیضان نے لولی پروفیشنل یونیورسٹی جالندھر کے تحت بی سی اے کیا۔فیضان نے تعلیمی سفر کو جاری رکھتے ہوئے مختلف سپورٹس سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے انڈین ڈیف کرکٹ ایسو سی ایشن نئی دہلی کی طرف سے آگرہ میں منعقدہ قوت گویائی سے محروم کھلاڑیوں کی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپیئن شپ میں حصہ لیا۔فیضان سے جب ان کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کی والدہ نے بیٹے کے ترجمان کے بطور کہا: ‘وہ (فیضان) جسمانی طور معذور بچوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کو اس طرح کے چلینجوں کا سامنا نہ کرنا پڑے جن کا فیضان کو کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا: ‘فیضان اپنی زندگی جسمانی طورپر معذور لوگوں کی مدد کے لئے وقف کرنا چاہتا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

by Qaumi Tanzeem
اپریل 1, 2026
بابا صاحب کے پوتے کی ایس پی سربراہ سے ملاقات
قومی خبریں

بابا صاحب کے پوتے کی ایس پی سربراہ سے ملاقات

by Qaumi Tanzeem
اپریل 1, 2026
مرکزی حکومت کا نیا ٹیکس قانون آج سے نافذ
قومی خبریں

آج سے ملک میں نیا انکم ٹیکس قانون نافذ

by Qaumi Tanzeem
اپریل 1, 2026
بی کے یو کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت  بھونیشور میں گرفتار
قومی خبریں

بی کے یو کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت بھونیشور میں گرفتار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 31, 2026
مودی حکومت میں دس سال سے مسلسل آئین کا قتل ۔کھڑگے
قومی خبریں

بی جے پی نے منریگا کو بند کر کے روزگار کے حق پر کلہاڑی چلا دی

by Qaumi Tanzeem
مارچ 30, 2026
مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلہ کے لیے 33 اہم سوالات جاری
قومی خبریں

مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلہ کے لیے 33 اہم سوالات جاری

by Qaumi Tanzeem
مارچ 30, 2026
Next Post
ورلڈ کپ میں 20وکٹیں لینے والےجیرالڈ کوئٹزے  رشتہء ازدواج میں بندھے

ورلڈ کپ میں 20وکٹیں لینے والےجیرالڈ کوئٹزے رشتہء ازدواج میں بندھے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کانپور میں غیر قانونی  طریقے سے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا پردہ فاش

کانپور میں غیر قانونی طریقے سے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا پردہ فاش

2 گھنٹے ago
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ

کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem