لکھنؤ :گزشتہ روز لکھنؤ میں ہالینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران افغانستان کے کرکٹرز کی گراؤنڈ میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں کچھ کھلاڑی مشروبات کے وقفے کے دوران نماز ادا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔اس سے قبل پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے حیدرآباد میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں نماز ادا کی۔رضوان کی زمین پر نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال نے پاکستانی بلے باز کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں شکایت درج کراچکے ہیںلیکن افغانستان کے کرکٹروں پر اس کا کوئی اثر نظر نہیں آیا۔اب افغانستان کے کرکٹرز کی نماز ادا کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز نے عام شہریوںکے ردعمل کو جنم دیا ہے۔
سیاست نیو ز پورٹل کی خبرکے مطابق افغانستان کے کرکٹرز کی گراؤنڈ پر نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد انہوںنے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ ایک نے لکھا ’’پاکستان ٹیم کے بعد اب افغانستان کی کرکٹ ٹیم اسٹیڈیم کے اندر نمازاداکی‘‘۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سدرشن نیوز کے سریش چوہان نے افغانستان کے کرکٹرز کو نشانہ بنایا اور لکھا:کیابی سی سی آئی کرکٹ میں اسلام کے اختلاط کی اجازت دیتا ہے؟پاکستانی کرکٹر کے بعد اب افغانستان کے تین کھلاڑیوں نے میدان میں نماز ادا کی ۔