نئی دہلی :ہندوستان کے افسانوی کرکٹر اوردائیں ہاتھ کے اسپینر بشن سنگھ بیدی کا طویل علالت کے بعد77سال کی عمر میں انتقال ہوگیاہے۔بیدی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے 1967سے 1979کے درمیان 22میچوں میں کپتان رہے ہیں‘ انہوں نے 67ٹسٹ میچ کھیلے اور 266وکٹیں حاصل کئے ہیں۔بحیثیت اسپینر انہوں نے 10ایک روز میچ کھیلے او رسات وکٹ حاصل کئے۔ہندوستانی کرکٹ میں اسپین کے انقلاب کا بیدی حصہ رہے ہیں اور او ڈی ائی کی تاریخ میں ہندوستان کی پہلی کامیابی میں اہم رول اد ا کیاتھا۔عالمی کپ 1975میں 12-8-6-1کے ان کے اسپیل نے ایسٹ افریقہ کو 120رنو ں تک سمٹ دیاتھا۔
واضح رہے کہ بشن سنگھ بیدی، ایراپلی پرسنا، بی ایس چندرشیکھر اور ایس وینکٹ راگھون ایک وقت میں ہندوستانی اسپن گیندبازی کی جان ہوا کرتے تھے۔ بشن سنگھ بیدی نے ہندوستان کے لیے پہلا یک روزہ میچ جیتنے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ امرتسر میں پیدا ہوئے بشن سنگھ بیدی نے گھریلو سرکٹ میں دہلی کی نمائندگی کی۔ انھوں نے گھریلو کرکٹ میں 370 میچوں میں 1560 وکٹ لیے تھے۔بیدی کے انتقال سے دنیائے کرکٹ کو شدیدصدمہ پہونچا ہے۔