• Home
اتوار, اگست 16, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    بہار میں اردو، عربی اور فارسی کے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک!

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں  کے خلاف طلبہ کا مارچ

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا مارچ

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    مظفر پور میں ماں بیٹے کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ پولیس نے حل کر لیا

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا حکم

    ممتا دیدی دوبارہ انتخاب جیتیں گی: تیجسوی یادو

    طلبہ کی رہائی نہ ہوئی تو بڑی تحریک – تیجسوی یادو کا الٹی میٹم

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    بانکی پور  ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی  امیدوار

    بانکی پور ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی امیدوار

    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مونگیر میں 3دنوں سے لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

کرناٹک میں مسجد میں گھس کر ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے والے دو افراد گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان نے شراب کے نشے میں یہ حرکت کی، ان کی کوئی مجرمانہ تاریخ نہیں ہے۔

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 26, 2023
in قومی خبریں
0
کرناٹک میں مسجد میں گھس کر ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے والے دو افراد گرفتار

بنگلورو: کرناٹک میں فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے کی سازش ناکام ہو گئی،جنوبی کنڑ ضلع میں مسجد میں گھس کر ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے والے دو افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے ۔ کدبا پولیس نے بتایا کہ مسجد کے اندر نعرے بازی کا واقعہ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا۔ رات کے وقت دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور مردھالا بدریا جامع مسجد کے احاطے میں گھس گئے۔ ملزمان کی شناخت 26 سالہ سچن رائے اور 24 سالہ کیرتن پجاری کے طور پر کی گئی۔ دونوں ملزمان کدبا تعلقہ کے کیاکمبا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے کہاکہ مسجد چار دیواری سے گھری ہوئی ہے۔ کدبا-مردھالہ روڈ کے جنکشن پر مسجد کا ایک گیٹ ہے۔ 24 ستمبر کی رات تقریباً 11 بجے دونوں نوجوان مسجد کے اندر داخل ہوئے اور ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے لگے۔‘‘ پولیس افسر نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں نے مسلمانوں کو یہاں نہیں رہنے دینے کی دھمکی بھی دی۔واقعہ کے وقت پیش امام اور مسجد کمیٹی کے سربراہ اپنے دفتر میں موجود تھے۔ جب وہ باہر نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ دو نامعلوم افراد مسجد سے نکل رہے ہیں۔ انہوں نے فوراً مسجد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سکین کی جس میں مسجد کے سامنے والی سڑک پر ایک مشکوک کارگزرتی ہوئی نظر آئی۔ مسجد کمیٹی کے رکن محمد فاضل نے کہا کہ یہ علاقہ ہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان ہم آہنگی کے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں ملزمان اس اتحاد کو برداشت نہیں کر سکے اور فرقہ وارانہ منافرت اور کشیدگی پیدا کرنے کی سازش کی۔
کدبا کے سب انسپکٹر ابھینندن نے کہا کہ پیر کو شکایت موصول ہونے کے بعد ہم نے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس معاملے کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ ملزمان کسی تنظیم سے جڑے ہوئے ہیں؟ سب انسپکٹر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے شراب کے نشے میں یہ حرکت کی اور ان کی کوئی مجرمانہ تاریخ نہیں ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

چیئرمین بار کونسل منن کمار مشرا   کو طلباء کے آگے جھکنا پڑا
قومی خبریں

چیئرمین بار کونسل منن کمار مشرا کو طلباء کے آگے جھکنا پڑا

by Qaumi Tanzeem
اگست 16, 2026
بابا رام دیو کے خلاف کیرالہ کی عدالت نے جاری کیا غیر ضمانتی وارنٹ
قومی خبریں

ملک کے تعلیمی نظام پر بابا رام دیو کا بھی اظہار تشویش

by Qaumi Tanzeem
اگست 15, 2026
انڈونیشیا میں 12 گھنٹے کے اندر دوسری بار آیا زلزلہ
قومی خبریں

انڈونیشیا میں 12 گھنٹے کے اندر دوسری بار آیا زلزلہ

by Qaumi Tanzeem
اگست 15, 2026
2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانےکا  وزیر اعظم کا عہد
قومی خبریں

2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانےکا وزیر اعظم کا عہد

by Qaumi Tanzeem
اگست 15, 2026
دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر پہلی بار گایا گیا ’وندے ماترم‘
قومی خبریں

دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر پہلی بار گایا گیا ’وندے ماترم‘

by Qaumi Tanzeem
اگست 15, 2026
دہلی یونیورسٹی نے تاریخ کے نصاب سے ’دہلی سلطنت‘ کا پیپر ہٹاد یا
قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی نے تاریخ کے نصاب سے ’دہلی سلطنت‘ کا پیپر ہٹاد یا

by Qaumi Tanzeem
اگست 14, 2026
Next Post
سعودی عرب میں پہلا سنیما ایونٹ یکم اکتوبر سے شروع

سعودی عرب میں پہلا سنیما ایونٹ یکم اکتوبر سے شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

چیئرمین بار کونسل منن کمار مشرا   کو طلباء کے آگے جھکنا پڑا

چیئرمین بار کونسل منن کمار مشرا کو طلباء کے آگے جھکنا پڑا

4 گھنٹے ago
گٹکھے پر پابندی کا حکم واپس نہیں لیا گیا: کرناٹک کے وزیر صحت کی وضاحت

گٹکھے پر پابندی کا حکم واپس نہیں لیا گیا: کرناٹک کے وزیر صحت کی وضاحت

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem