• Home
اتوار, نومبر 23, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے  زماں خان وزیر بنائے گئے

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے زماں خان وزیر بنائے گئے

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بزرگ پنشن کے 2 لاکھ سے زائد مستفیدین کی موت کا سنسنی خیزانکشاف

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے  استعفی

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفی

    نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    ہر ای وی ایم میں 25 ہزار ووٹ پہلے سے پڑے تھے

    ہر ای وی ایم میں 25 ہزار ووٹ پہلے سے پڑے تھے

    تیجسوی یادو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

    تیجسوی یادو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی  سفری مشکلات بڑھنے لگیں

کہرے کے پیش نظر دسمبر اور فروری کے درمیان کئی بڑی ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 23, 2025
in قومی خبریں
0
ٹرین کے ٹرائل رَن کے دوران حادثہ ۔دو بچیاں ہلاک

نئی دہلی:کہرے کے امکان کے پیش نظر ریلوے نے دسمبر اور فروری کے درمیان کئی بڑی ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں دہلی۔ بھاگلپور روٹ پر دو اہم ٹرینیں غریب رتھ ایکسپریس اور فرخا ایکسپریس بھی شامل ہیں۔ریلوے کے فیصلے کا سیدھا اثر بہار آنے اور جانے والے مسافروں پر پڑے گا۔ ریلوے اس وقت کہرے میں محفوظ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ رات کو ٹریک کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ انجنوں میں فوگ سیفٹی ڈیوائسز لگائی جا رہی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ڈیٹونیٹرز کی سپلائی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ سگنل بورڈز اور لیول کراسنگ پوائنٹس کو ریڈیم سے ہائی لائٹ کیا جا رہا ہے جس سے لوکو پائلٹ کو کم حد بصارت میں بھی راستہ صاف نظر آئے۔

ریلوے نے کہرے والے روٹوں پر ویزیبلٹی ٹیسٹ آبجیکٹ سسٹم نافذ کیا ہے۔ صاحب گنج۔ کیول، بھاگلپور۔ دُمکا سیمت مالدہ ڈویژن کے باقی روٹوں پر بھی تمام سگنل پوائنٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس سے گھنے کہرے میں بھی محفوظ اور کنٹرول ٹرین آپریشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ لوکو پائلٹس کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹرین کی تیز رفتار 75 کلو میٹر فی گھنٹہ سے اوپر نہ جائیں۔ اس کے علاوہ تمام کیبن ملازمین کو گھنے کہرے کے دوران لیول کراسنگ کے قریب سیٹیاں بجا کر پیدل چلنے والوں کو خبردار کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ کہرے میں حادثات سے بچنے کے لیے ٹرینیں بھی منسوخ کی جارہی ہیں۔

کہرے کی وجہ سے تاخیر کے پیش نظر ریلوے ملازمین کے ڈیوٹی کے اوقات کو ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں مناسب آرام مل سکے۔ اسٹیشن ماسٹرز کو ڈیٹونیٹرز لگانے کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں صحیح طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق بھاگلپور- دہلی غریب رتھ (نمبر22405) دسمبر میں 4، 11، 18 اور 25 کو نہیں چلے گی۔ یہ ٹرین 1، 8، 15، 22، 29 جنوری اور 5، 12، 19 اور 26 فروری کو بھی منسوخ رہے گی۔ وہیں 22406 دہلی ۔ بھاگلپورغریب رتھ 3، 10، 17، 24 اور 31 دسمبر کو نہیں چلے گی جبکہ جنوری میں 1,8,15,22,29 اور فروری 5,12,19,26 کو بھی یہ ٹرین منسوخ رہے گی۔

یہ ٹرینیں بھی منسوخ ہو جائیں گی:

ٹرین نمبر 14004 مالدہ – نئی دہلی فرخا ایکسپریس: 6 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2025 تک منسوخ۔

ٹرین نمبر 14003 نئی دہلی – مالدہ ٹاون: 4 دسمبر 2025 سے 26 فروری 2025 تک منسوخ۔

ٹرین نمبر 5619 گیا – کامکھیا ہفتہ وار: 2 دسمبر سے 24 فروری تک منسوخ۔

ٹرین نمبر 15620 کامکھیا-گیا ہفتہ وار: یکم دسمبر سے 23 فروری تک منسوخ۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر
قومی خبریں

مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر

by Qaumi Tanzeem
نومبر 23, 2025
’خود کفیل ہندوستان‘ کی سمت میں اہم قدم-  4 نئے لیبر کوڈ نافذ
قومی خبریں

’خود کفیل ہندوستان‘ کی سمت میں اہم قدم- 4 نئے لیبر کوڈ نافذ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 22, 2025
مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاج جاری
قومی خبریں

مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاج جاری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 22, 2025
دہلی میں  ہوا کا معیار انتہائی خطرناک، بچوں اور بزرگوں کے لیے الرٹ جاری
قومی خبریں

دہلی میں ہوا کا معیار انتہائی خطرناک، بچوں اور بزرگوں کے لیے الرٹ جاری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 22, 2025
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

کیرالہ اور یوپی میں ایس آئی آر پر سپریم کورٹ کا نوٹس

by Qaumi Tanzeem
نومبر 21, 2025
سانحۂ مدینہ پر انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر افسردہ — سلمان خورشید کا دلی اظہارِ تعزیت
قومی خبریں

سانحۂ مدینہ پر انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر افسردہ — سلمان خورشید کا دلی اظہارِ تعزیت

by Qaumi Tanzeem
نومبر 21, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ٹرین کے ٹرائل رَن کے دوران حادثہ ۔دو بچیاں ہلاک

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی  سفری مشکلات بڑھنے لگیں

11 منٹس ago
مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر

مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر

38 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem