• Home
ہفتہ, جولائی 19, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مشورہ کسی نجومی نے دیا ہوگا۔منوج جھا

    بہار میں ووٹوں کی چوری نہیں بلکہ دن دہاڑے ’ڈکیتی‘- منوج جھا

    زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا  گولی مارکرقتل

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا گولی مارکرقتل

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

علی گڑھ موب لنچنگ میں 13 نامزد ملزمان میں سے 3 گرفتار

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موب لنچنگ کے شکار نوجوان گوشت کے کاروباری تھے اور ان کے پاس لائسنس بھی تھا

by Qaumi Tanzeem
مئی 27, 2025
in قومی خبریں
0
علی گڑھ موب لنچنگ میں 13 نامزد ملزمان میں سے 3 گرفتار

علی گڑھ :  اترپردیش کے علی گڑھ میں پیش آئے موب لنچنگ واقعہ میں پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ہندوتوا تنظیم سے منسلک 25-20 نامعلوم اور 13 نامزد افراد کے خلاف سخت دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان ملزمان پر قتل کی کوشش، ڈکیتی اور وصولی جیسے سنگین دفعات لگائے گئے ہیں۔ ان میں سے 3 نامزد ملزمان وجے گپتا، وجے بجرنگی اور لوکُش کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ اب پولیس دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

علی گڑھ کے الہداد پور میں 25 مئی کو خود کو ’گئو رکشک‘ کہنے والے ہندو وادی تنظیم کے افراد نے قدیم، علی اور ارباز سمیت 4 نوجوانوں کو بے رحمی سے زد و کوب کیا تھا، ساتھ ہی ان کے ٹرک کو بھی آگ کے حوالے کر دیا تھا۔ نام نہاد گئو رکشکوں کا الزام تھا کہ نوجوان اپنی گاڑی میں ممنوعہ گوشت لے کر جا رہے تھے۔ واضح ہو کہ اگر پولیس فورس تاخیر سے پہنچتی تو خون سے شرابور متاثرین کی جان بھی جا سکتی تھی۔ نام نہاد گئو رکشکوں نے زخمی نوجوانوں کو جائے وقوعہ سے پولیس کو لے جانے سے روکنے کی کوشش بھی کی، حالانکہ پولیس اہلکاروں نے ایمبولنس کا بہانہ بنا کر زخمیوں کو کسی طرح سے دوسری گاڑی سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موب لنچنگ کے شکار نوجوان گوشت کے کاروباری تھے اور ان کے پاس درست لائسنس بھی تھا۔ وہ ’التبارک میٹ فیکٹری‘ سے گوشت لے کر آ رہے تھے۔ ان کے پاس سے فیکٹری کی رسید بھی ملی ہے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان نوجوانوں پر حملہ اچانک نہیں ہوا تھا۔ اس حملہ کی پہلے سے سازش رچی جا رہی تھی۔ 50 ہزار روپے وصولی کے لیے گوشت لے جا رہی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا، اس سے قبل اس گاڑی کا پیچھا بھی کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ 25 مئی کو علی گڑھ پولیس کو الہداد پور اسٹیڈیم کے پاس ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملی تھی۔ جب جائے وقوعہ پر فورس پہنچی تو دیکھا کہ مشتعل ہجوم نے 4 نوجوانوں کو گھیر رکھا ہے۔ ان میں شدید طور پر زخمی 3 نوجوان ایک پلاٹ کی دیوار سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے اور چوتھا پی آر وی گاڑی کے پاس پڑا تھا۔ جائے وقوعہ پر موجود پی آر وی کے سپاہی کسی طرح زخمی نوجوانوں کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس
قومی خبریں

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
شاردا یونیورسٹی میں  ذہنی اذیت کا سامنا کر رہی طالبہ کی خودکشی
قومی خبریں

شاردا یونیورسٹی میں ذہنی اذیت کا سامنا کر رہی طالبہ کی خودکشی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کی 44 سالہ خاتون کی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد
قومی خبریں

سپریم کورٹ کی مرکز و مہاراشٹر حکومت کو پھٹکار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
اپوزیشن انڈیا بلاک قائدین کی میٹنگ یکم جون کو
قومی خبریں

بی جے پی کو اکثریت سے دور رکھنے والے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں شگاف

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
اب  9 کیریٹ کے سونےکے زیورات پر بھی ہال مارکنگ لازمی
قومی خبریں

اب 9 کیریٹ کے سونےکے زیورات پر بھی ہال مارکنگ لازمی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
Next Post
راجستھان میں سیپٹک ٹینک میں اترے 4 مزدوروں کی زہریلی گیس سے موت

راجستھان میں سیپٹک ٹینک میں اترے 4 مزدوروں کی زہریلی گیس سے موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس

2 گھنٹے ago
مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem