• Home
منگل, جولائی 8, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن سے اہم سوالات پوچھے

    ہندو اکثریت والا ملک ہندو راشٹر کیوں نہیں ہو سکتا۔جگد گرو رام بھدرآچاریہ

    ہندو اکثریت والا ملک ہندو راشٹر کیوں نہیں ہو سکتا۔جگد گرو رام بھدرآچاریہ

    معمر اور معذورفراد کو گھر سے ووٹ دینےکی سہولت

    بہار ووٹر نظر ثانی معاملے میں سپریم کورٹ میں جمعرات کو سماعت

    پارلیمانی رکنیت کی منسوخی کے خلاف مہوا موئترانے سپریم کورٹ دروازہ کھٹکھٹایا

    ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر سیاسی ہنگامہ جاری

    نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

    ووٹر لسٹ کی ’نظرثانی‘کے خلاف اے ڈی آرنے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

نومولود بچوں کی چوری اور چائلڈ ٹریفکنگ پر سپریم کورٹ کاسخت موقف

عدالت نےکہا:اگر کسی اسپتال سے بچہ چوری ہوتا ہے تو سب سے پہلے اس اسپتال کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کیا جائے

by Qaumi Tanzeem
اپریل 15, 2025
in قومی خبریں
0
چنڈی گڑھ میئر انتخابات کے دوران بیلٹ پیپرز سے چھیڑ چھاڑ پرسپریم کورٹ سخت

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نومولود بچوں کی چوری اور چائلڈ ٹریفکنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کسی اسپتال سے بچہ چوری ہوتا ہے تو متعلقہ ریاستی حکومت کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے اس اسپتال کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کرے۔

سپریم کورٹ کی یہ ہدایت ایک ایسے مقدمے میں سامنے آئی ہے جس میں اتر پردیش کے ضلع وارانسی اور اطراف کے اسپتالوں سے نومولود بچوں کی چوری کے کئی کیس سامنے آئے تھے۔ ان مقدمات میں گرفتار ملزمان کو 2024 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی تھی، جس کے خلاف متاثرہ خاندانوں نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

عدالت نے معاملے کی سماعت کے دوران اس کا دائرہ وسیع کر دیا اور قومی انسانی حقوق کمیشن کے ساتھ ساتھ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ سے بھی رپورٹ طلب کی۔ اب سپریم کورٹ نے جسٹس جے بی پاردی والا کی سربراہی میں ملزمان کی ضمانت کو منسوخ کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ یہ کوئی عام معاملہ نہیں بلکہ پورے ملک میں پھیلا ہوا ایک منظم گروہ ہے، جس کے چُرائے گئے بچے مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور راجستھان تک سے برآمد ہوئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت دینا عدالتی غیر ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے اور یوپی حکومت کی جانب سے ان ضمانتوں کو چیلنج نہ کرنا بھی افسوسناک ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومتوں کو انڈین انسٹی ٹیوٹ کی سفارشات پر عمل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے تاکہ اس گھناؤنے کاروبار پر قابو پایا جا سکے۔

سپریم کورٹ نے والدین کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسپتال میں اپنے نومولود بچوں کی حفاظت کو سنجیدگی سے لیں اور کسی بھی مشتبہ حرکت پر فوری کارروائی کریں۔

ایک اور اہم تبصرہ کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ اگر کوئی جوڑا ناپید اولاد ہو تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ کسی اور کا بچہ چوری شدہ جانتے ہوئے خرید لے۔ ایسا کرنا قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے ناقابل قبول ہے۔

سپریم کورٹ نے تمام ہائی کورٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ چائلڈ ٹریفکنگ سے متعلق زیر التوا مقدمات کا جائزہ لیں اور ذیلی عدالتوں کو ہدایت دیں کہ وہ ان مقدمات کا فیصلہ چھ ماہ کے اندر کریں۔

عدالت کا ماننا ہے کہ اسپتالوں کی جوابدہی طے کرنا اس غیر انسانی کاروبار کو روکنے کی سمت میں ایک مضبوط قدم ثابت ہوگا، اور اگر حکومتیں وقت پر کارروائی کریں تو اس مکروہ دھندے کا خاتمہ ممکن ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ووٹرلسٹ نظرثانی کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کا نمائندہ وفد  الیکشن کمیشن پہنچا
قومی خبریں

ووٹرلسٹ نظرثانی کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کا نمائندہ وفد الیکشن کمیشن پہنچا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 7, 2025
ہم آئین کے خادم ہیں، مالک نہیں۔چیف جسٹس آف انڈیا
قومی خبریں

ہم نے اپنا سامان اور فرنیچر پیک کر لیا ہے-جسٹس چندرچوڑ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 7, 2025
مرکزی وزیرکیرتی وردھن سنگھ کے والداورسابق وزیر آنند سنگھ کا انتقال
قومی خبریں

مرکزی وزیرکیرتی وردھن سنگھ کے والداورسابق وزیر آنند سنگھ کا انتقال

by Qaumi Tanzeem
جولائی 7, 2025
یومِ عاشورہ مذہبی عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ منایا گیا
قومی خبریں

یومِ عاشورہ مذہبی عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ منایا گیا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 6, 2025
امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ
قومی خبریں

امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 6, 2025
سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت
قومی خبریں

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
Next Post
تلسی پانی پوری سنٹر کے مالک انیل بھائی ٹھکرمودی کے نام سےمشہور

وزیر اعظم مودی کے ’پنکچر‘ والے بیان پر اپوزیشن برہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

46 منٹس ago
گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem