• Home
اتوار, نومبر 23, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے  زماں خان وزیر بنائے گئے

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے زماں خان وزیر بنائے گئے

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بزرگ پنشن کے 2 لاکھ سے زائد مستفیدین کی موت کا سنسنی خیزانکشاف

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے  استعفی

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفی

    نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    ہر ای وی ایم میں 25 ہزار ووٹ پہلے سے پڑے تھے

    ہر ای وی ایم میں 25 ہزار ووٹ پہلے سے پڑے تھے

    تیجسوی یادو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

    تیجسوی یادو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں بہار

وقف ترمیمی قانون پر چراغ پاسوان کا اپوزیشن پر حملہ

اویسی اور جمعیۃ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی مسلمان ایسے تھے جو پچھلے قانون کے خلاف عدالت تک نہ پہنچ سکے

by Qaumi Tanzeem
اپریل 10, 2025
in بہار
0
2024 کے انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کے سلسلے میں لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کی میٹنگ

نئی دہلی: لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ اور رکن پارلیمان چراغ پاسوان نے اس معاملے پر اپوزیشن پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن پرانے وقف قانون کا دفاع کر رہی ہے اور عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہے لیکن یہ بھی سوچنا چاہیے کہ کتنے ایسے مسلمان تھے جو پچھلے قانون کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا بھی نہیں سکے۔

دہلی میں منعقد انڈین ایکسپریس کے پروگرام ’ایکسپریس اڈّہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ اپوزیشن ہمیشہ سے ایسے قوانین کی مخالفت کرتی آئی ہے جو ملک کی بہتری کے لیے بنائے گئے۔ انہوں نے سی اے اے اور دفعہ 370 کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان قوانین پر بھی اپوزیشن نے یہی پروپیگنڈہ کیا تھا لیکن بعد میں ان کی باتیں غلط ثابت ہوئیں۔

چراغ پاسوان نے کہا، ’’شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) ان مظلوم اقلیتوں کے لیے تھا جو پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی بنیاد پر ظلم جھیل رہے تھے لیکن اپوزیشن نے اسے مسلمانوں کے خلاف بتانے کی کوشش کی، حالانکہ ایسا کچھ نہیں تھا۔انہوں نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے یہاں بھی قیامت کا نقشہ کھینچ دیا تھا لیکن حالیہ انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی کامیابی اور عمر عبداللہ کا دوبارہ وزیراعلیٰ بننا اس بات کا ثبوت ہے کہ سب کچھ معمول پر آ چکا ہے۔

چِراغ پاسوان کے مطابق، "اب یہی پروپیگنڈہ وقف ترمیمی قانون کو لے کر کیا جا رہا ہے۔ وقت کے ساتھ لوگوں کو خود سمجھ آ جائے گا کہ یہ قانون ان کی بھلائی کے لیے ہے۔”واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 8 اپریل کو وَقف ترمیمی قانون کو نافذ کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس قانون کا مقصد 1995 کے وَقف قانون میں ترمیم کر کے وَقف جائیدادوں کے انتظام اور کنٹرول سے جڑے مسائل کا حل نکالنا ہے۔

وہیں، اس قانون کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وَقف ایک مذہبی ادارہ ہے، اس کے انتظام میں حکومت کی مداخلت آئینی اصولوں کے خلاف ہے۔ درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ نیا قانون آئین کے آرٹیکل 14، 15، 25، 26 اور 29 کے تحت حاصل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اور آرٹیکل 300A یعنی حق ملکیت کے بھی منافی ہے۔سپریم کورٹ میں 16 اپریل کو ان تمام درخواستوں پر باضابطہ سماعت ہوگی، جس کے بعد عدالت کے رخ کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔

وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی، جمعیۃ علماء ہند، کانگریس کے رکن پارلیمان محمد جاوید سمیت 15 افراد نے اب تک اس قانون کے خلاف عدالت عظمیٰ میں عرضیاں دائر کی ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری
بہار

سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 21, 2025
اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ
بہار

نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

by Qaumi Tanzeem
نومبر 20, 2025
نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے  زماں خان وزیر بنائے گئے
بہار

نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے زماں خان وزیر بنائے گئے

by Qaumi Tanzeem
نومبر 20, 2025
بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری
بہار

بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 20, 2025
بہار

بزرگ پنشن کے 2 لاکھ سے زائد مستفیدین کی موت کا سنسنی خیزانکشاف

by Qaumi Tanzeem
نومبر 20, 2025
نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے  استعفی
بہار

نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 19, 2025
Next Post
ریاست میں بجلی کا  قہر  – 20لوگوں کی موت

ریاست میں بجلی کا قہر - 20لوگوں کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ٹرین کے ٹرائل رَن کے دوران حادثہ ۔دو بچیاں ہلاک

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی  سفری مشکلات بڑھنے لگیں

6 گھنٹے ago
مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر

مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem