• Home
جمعہ, نومبر 21, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے  زماں خان وزیر بنائے گئے

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے زماں خان وزیر بنائے گئے

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بزرگ پنشن کے 2 لاکھ سے زائد مستفیدین کی موت کا سنسنی خیزانکشاف

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے  استعفی

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفی

    نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    ہر ای وی ایم میں 25 ہزار ووٹ پہلے سے پڑے تھے

    ہر ای وی ایم میں 25 ہزار ووٹ پہلے سے پڑے تھے

    تیجسوی یادو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

    تیجسوی یادو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دہلی فسادات سے جڑے مقدمات میں اب تک 80 فیصد سے زائد ملزمان بری

بی بی سی ہندی‘ نے اس معاملہ پر تفصیلی رپورٹ شائع کی -پولیس کی جانچ کو غیر معیاری اور غیر موثر قرار دیا گیا

by Qaumi Tanzeem
فروری 24, 2025
in قومی خبریں
0
23سالہ فیضان کی موت کی سی بی آئی جانچ کا حکم جاری

نئی دہلی:سال 2020 میں دہلی میں ہونے والے فسادات کے مقدمات میں عدالتوں کی جانب سے پولیس کی تحقیقات پر مسلسل سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ حالیہ عدالتی فیصلوں میں پولیس کی جانچ کو غیر معیاری اور غیر موثر قرار دیا گیا ہے۔ ’بی بی سی ہندی‘ نے اس معاملہ پر تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کڑکڑڈومہ کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے اپنے فیصلے میں لکھا، ’’جب تاریخ دہلی فسادات کو دیکھے گی، تو یہ بات ضرور چبھے گی کہ تفتیشی ایجنسی نے جدید سائنسی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے مناسب تحقیقات نہیں کی۔ پولیس کی ناقص تفتیش نے صرف عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔‘‘

اعداد و شمار کے مطابق دہلی فسادات میں 53 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 40 مسلمان اور 13 ہندو شامل تھے، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی اور کروڑوں کی املاک تباہ ہوئی۔ پولیس نے 758 ایف آئی آر درج کیں اور دو ہزار سے زائد گرفتاریاں کیں۔

بی بی سی ہندی نے ان تمام کیسز کی موجودہ حیثیت کا تجزیہ کیا۔ تحقیق کے مطابق، اب تک 80 فیصد سے زیادہ مقدمات میں ملزمان بری یا ڈسچارج ہو چکے ہیں، یعنی عدالت نے چارج شیٹ کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔ 120 سے زیادہ فیصلوں میں سے صرف 20 مقدمات میں مجرم ثابت ہوئے، جن میں سے بھی 12 کیسوں میں ملزمان نے جرم قبول کر لیا تھا۔

دہلی پولیس سے اس معاملے پر مؤقف لینے کی کوشش کی گئی، تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔ ہائی کورٹ میں ایک جواب میں پولیس نے کہا کہ تمام تحقیقات منصفانہ اور شفاف طریقے سے کی گئی ہیں۔

آر ٹی آئی کے ذریعے موصولہ معلومات کے مطابق 62 قتل کے مقدمات میں سے اب تک صرف ایک کیس میں کسی کو مجرم قرار دیا گیا ہے، جبکہ چار میں ملزمان بری ہو چکے ہیں، 39 مقدمات ابھی بھی عدالت میں زیر سماعت ہیں اور 15 کی تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ دسمبر میں عدالت نے 22 سالہ مونش عرف محسن کے قتل کے الزام میں 5 افراد کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

دہلی فسادات سے جڑے ایک اہم مقدمے میں 18 افراد پر یو اے پی اے کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم اس کیس میں ابھی تک مقدمے کی سماعت شروع نہیں ہوئی۔ عدالتوں کے یہ فیصلے پولیس کی تفتیش پر سنگین سوالات کھڑے کرتے ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ دہلی فسادات کی تحقیقات میں سنگین خامیاں پائی جاتی ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

کیرالہ اور یوپی میں ایس آئی آر پر سپریم کورٹ کا نوٹس

by Qaumi Tanzeem
نومبر 21, 2025
سانحۂ مدینہ پر انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر افسردہ — سلمان خورشید کا دلی اظہارِ تعزیت
قومی خبریں

سانحۂ مدینہ پر انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر افسردہ — سلمان خورشید کا دلی اظہارِ تعزیت

by Qaumi Tanzeem
نومبر 21, 2025
ترنمول کانگریس کو ’خیر سگالی ریلی‘ نکالنےکی کولکتہ ہائی کورٹ سے اجازت
قومی خبریں

ممتا بنرجی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

by Qaumi Tanzeem
نومبر 20, 2025
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

ایس آئی آر کیخلاف کیرالا حکومت سپریم کورٹ سے رجوع

by Qaumi Tanzeem
نومبر 19, 2025
آوارہ مویشیوں کی شکایت کرنے والے شخص کو جوتا میں پیشاب ڈال کر پلایا
قومی خبریں

آوارہ مویشیوں کی شکایت کرنے والے شخص کو جوتا میں پیشاب ڈال کر پلایا

by Qaumi Tanzeem
نومبر 19, 2025
این سی پی لیڈرنواب ملک کو ملی عبوری ضمانت
قومی خبریں

نواب ملک پر منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد

by Qaumi Tanzeem
نومبر 19, 2025
Next Post
مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

جبل پور میں خوفناک سڑک حادثہ، بس اور کار کی ٹکر میں 6 افراد کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

59 منٹس ago
اپنے اپنے دائرۂ عمل میں تحفظِ ختم نبوت کے علمبردار بن جائیں

اپنے اپنے دائرۂ عمل میں تحفظِ ختم نبوت کے علمبردار بن جائیں

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem