• Home
جمعرات, دسمبر 18, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

’اپنے کردار کو سماج کی بھلائی کے لیے وقف کریں‘، مولانا محمود مدنی

بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے 75ویں یوم تاسیس پر جمعیۃ یوتھ کلب کے زیر اہتمام دیوبند میں سہ روزہ تقریب منعقد

by Qaumi Tanzeem
نومبر 24, 2024
in قومی خبریں
0
’اپنے کردار کو سماج کی بھلائی کے لیے وقف کریں‘، مولانا محمود مدنی

نئی دہلی: بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے 75ویں یوم تاسیس پر جمعیۃ یوتھ کلب کے زیر اہتمام مدنی یوتھ سینٹر کیندکی دیوبند میں سہ روزہ تقریب منعقد ہوئی جس میں یوپی، راجستھان، میوات کے مختلف اضلاع سے 813 اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس شریک ہوئے۔ خاص بات یہ رہی کہ 104 گائیڈس (خواتین ونگ) نے بھی پردہ میں رہ کر ایگزبیشن میں دستی ہنر مندی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے دوران مختلف قسم کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے جن میں رنگوں کی شناخت اور نقشے کی مدد سے راستے کی تلاش، فاصلے اور بلندی کا اندازہ اور دیگر عملی مہارتیں شامل تھیں۔ ٹینٹ پچنگ، کلر پارٹی، مارچ پاسٹ، فرسٹ ایڈ، فزیکل ڈسپلے، کیمپ کرافٹ، کیمپ فائر کی نمائشوں نے سبھوں کو حیران کر دیا۔ آخری تقریب میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی، ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی، ہرجیندر سنگھ ایس ٹی سی ناردن ریلوے، محمد یامین ناردن ریلوے، کپل کمار اے ایل ٹی ناردن ریلوے سمیت جمعیۃ اور بھارت اسکاؤ ٹس اینڈ گائیڈس کے کئی اہم ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے نوجوانوں کو ملک و ملت کا مستقبل بتاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مضبوط ہوں گے تو ہم سب مضبوط ہوں گے، اور اگر وہ کمزور ہوں گے تو ہم سب کمزور ہو جائیں گے۔ اس لیے یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی طاقت، صلاحیت اور کردار کو اس نہج پر لے جائیں کہ دوسروں کے لیے مثال بن سکیں۔ ہم ایسے وقت میں جی رہے ہیں جہاں چیلنجز بھی ہیں اور مواقع بھی۔ یہ وقت اپنی سوچ، عمل اور کردار کو بہتر کرنے کا ہے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ تعلیم ہماری ترقی کی بنیاد ہیں، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اولاد کو بہتر انسان اور مسلمان بنانے کے لیے انہیں علم کی روشنی سے منور کریں اور ان کی اعلیٰ تربیت کریں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ہے کہ ہماری زندگی دوسروں کے لیے وقف ہو۔ یہ وقت انفرادی ذمہ داریوں سے آگے بڑھ کر اجتماعی ذمہ داریوں کو نبھانے کا ہے۔ میں خاص طور پر اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ علم حاصل کریں، اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور معاشرے کی بہتری کے لیے کام کریں۔ انھوں نے جمعیۃ کے کارکنان و خدام سے کہا کہ قریب کے علاقہ کا کوئی محلہ اور بستی ایسی نہ رہے جہاں اس مہم کی خوشبو نہ پہنچے۔ ہمیں جمعیۃ یوتھ کلب کی اس مہم سے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ جوڑ کر اس فیض کو عام کرنا ہوگا۔

مولانا مدنی نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو ملک و ملت کے لیے مفید بنانے کی ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں روک دیں گے، ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ہم نوجوانوں کو ماحولیات، صفائی اور پانی کے تحفظ جیسے اہم مسائل کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ ہم انسانیت کی مشترکہ ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اگر ہم اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح ادا نہ کر سکے تو ہماری زندگی بے معنی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کے حوصلے اور جوش کی ستائش کی اور کہا کہ اسے خدمت خلق اور تعمیر ملت کے لیے صرف کریں۔ اس پروگرام میں بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے ذمہ دارون نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے نوجوانوں کی پرفارمنس کی ستائش کی اور کہا کہ جمعیۃ یوتھ کلب ہماری ساری ٹیموں میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔ جمعیۃ یوتھ کلب کے سکریٹری قاری احمد عبداللہ رسول پوری نے بتایا کہ جمعیۃ یوتھ کلب اس وقت 37 اضلاع میں فعال طور پر کام کر رہی ہے جس کے تحت ہنوز 28 ہزار سے زائد نوجوان تربیت پا چکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے شرکاء کو اکابر کے ناموں سے منسوب کر کے 84 ٹینٹوں کو سات زونز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ زون نمبر 1 حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندیؒ، زون نمبر 2 حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنیؒ، زون نمبر 3 حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنیؒ، زون نمبر 4 ہردے ناتھ کنجرو (یکے از بانیان بھارت اسکاوٹس)، زون نمبر 5 حضرت مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ، زون نمبر 6 لارڈ بیڈن پاویل (بانی اسکاوٹنگ)، زون نمبر 7 ام المومنین حضرت خدیجتہ الکبریؓ کے ناموں سے منسوب کیا گیا۔ اسی طرح ایگزبیشن ہال کو ’مفتی کفایت اللہ ایگزبیشن‘ ہال کا نام دیا گیا۔

اس موقع پر پرفارمنس کی بنیاد پر جمعیۃ یوتھ کلب امروہہ نے پہلی پوزیشن جب کہ جمعیۃ یوتھ کلب ہاپوڑ نے دوسری پوزیشن اور جمعیۃ یوتھ کلب مظفرنگر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جن کو صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کے ہاتھوں مومنٹو اور سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جمعیۃ یوتھ کلب بنارس کے حافظ عبید اللہ اور محمد رضوان کو شیلڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام میں دیگر شرکاء میں ذہین احمد مدنی دیوبند، مولانا غیور قاسمی، صاحبزادہ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید حسین احمد مدنی، حافظ قاسم باغپت، مفتی اویس اکرم بجنور، حافظ فرقان اسعدی، مولانا جمال الدین قاسمی، قاری ذاکر حسین مظفر نگر اور ان کی پوری ٹیم، مولانا موسیٰ قاسمی مظفرنگر، مولانا تحسین شاملی، قاری محمد جعفر، مولانا ارشد، مولانا محمود دیوبند، حاجی محمد زید، قاری محمد جعفر کھوڈہ وغیرہ موجود رہے۔ نظامت کے فرائض جمعیۃ یوتھ کلب کے سکریٹری مولانا قاری احمد عبداللہ اور ماسٹر سلیم تیاگی نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔ اس تقریب کے کنوینر اور سکریٹری جمعیۃ علماء اترپردیش ذہین احمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جمعیۃ یوتھ کلب کے 28 اسٹاف اور دیگر رضاکاروں نے شب و روز محنت کی۔ ڈی او سی سلیم تیاگی اور آشکارہ خاتون کو مبارک بادی پیش کی گئی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

کانگریس کا انتخابی دستاویز تمام طبقات کے لیے انصاف کا ضامن۔چدمبرم
قومی خبریں

گاندھی جی کا دوسری بار قتل: پی چدمبرم

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 18, 2025
دہلی میں ‘نو پی یو سی، نو فیول’ کا اصول  آج سے نافذ
قومی خبریں

دہلی میں ‘نو پی یو سی، نو فیول’ کا اصول آج سے نافذ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 18, 2025
دہلی–ممبئی ایکسپریس وے پر  پک اپ میں آگ لگنے سے 3 افرادزندہ جلے
قومی خبریں

دہلی–ممبئی ایکسپریس وے پر پک اپ میں آگ لگنے سے 3 افرادزندہ جلے

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 17, 2025
پرواز منسوخ ہونے پر آگ بگولہ ہوئے انوپم کھیر، انڈیگو پر نکالی بھڑاس
قومی خبریں

پرواز منسوخ ہونے پر آگ بگولہ ہوئے انوپم کھیر، انڈیگو پر نکالی بھڑاس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 16, 2025
نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار
قومی خبریں

نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 16, 2025
خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچنا اس کے وقار اور مذہبی شناخت پر براہ راست حملہ
قومی خبریں

خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچنا اس کے وقار اور مذہبی شناخت پر براہ راست حملہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 16, 2025
Next Post
سنبھل جامع مسجد کے دوبارہ سروے کے دوران ہنگامہ

سنبھل جامع مسجد کے دوبارہ سروے کے دوران ہنگامہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کانگریس کا انتخابی دستاویز تمام طبقات کے لیے انصاف کا ضامن۔چدمبرم

گاندھی جی کا دوسری بار قتل: پی چدمبرم

12 گھنٹے ago
مہاراشٹر میں اجیت پوار گروپ کے وزیر مانک راؤ کوکاٹے کا استعفیٰ

مہاراشٹر میں اجیت پوار گروپ کے وزیر مانک راؤ کوکاٹے کا استعفیٰ

12 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem