دہلی میں چھٹ پوجا کے لیے سات نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے وزیر اعلیٰ آتشی کو ایک خط لکھا تھا جس میں ان سے سات نومبر، چھٹ تہوارپر عام تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کی تھی، جسے انہوں نے منظور کر لیا تھا۔ واضح رہےکہ اس سے قبل چھٹ پوجا کو دہلی حکومت کی ممنوعہ تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
ایل جی نے اپنے خط میں لکھا تھا، ‘اگلے کچھ دنوں میں چھٹ پوجا آنے والی ہے۔ یہ عظیم تہوار چار دن تک منایا جاتا ہے۔ اس سال، چھٹ پوجا کے دوران، 7 نومبر کو تعطیل کر دی جائے، جو پہلے ہی دہلی حکومت کی ممنوعہ تعطیلات کی فہرست میں شامل ہے۔ میں ریاستی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ 7 نومبر 2024 (جمعرات) کو پورے دن کی تعطیل کا اعلان کرے اور اس سلسلے میں ضروری فائل کو فوری طور پر آگے بھیجے۔دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے ایک پوسٹ میں لکھا۔ چھٹ پوجا بہار کا ایک بڑا تہوار ہے، جو اب عالمی بن چکا ہے۔ لوک عقیدے کا یہ عظیم تہوار اب پورے ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک رہنے والے ہندوستانی بھی مناتے ہیں۔
چار روزہ چھٹ تہوار 5 نومبر سے شروع ہوگا اور 8 نومبر کی صبح ختم ہوگا۔ اس دوران دہلی کے چھٹ گھاٹوں پر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چونکہ پوروانچل اور بہار کے لوگوں کے لیے چھٹ پوجا کو خاص اہمیت حاصل ہے، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں۔