نئی دہلی: سیاسی پارٹیوں نے الیکشن کمیشن سے گزارش کی ہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ پر فیصلہ دیوالی اور چھٹھ پوجا جیسے تہوار کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا جائے۔ یہ جانکاری چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔
راجیو کمار نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم سے عام آدمی پارٹی، شیو سینا – یو بی ٹی، بی ایس پی، سی پی آئی ایم، کانگریس، ایم این ایس، ایس پی، شیو سینا اور این سی پی – ایس پی سمیت 11 پارٹیوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ اس دوران ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان تہوار کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کی مدت کار 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے تو انتخاب اس کے پہلے کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کُل ووٹروں کی تعداد 9.59الیکشن کمیشن نے جانکاری دی کہ مہاراشٹر میں 1 لاکھ 186 پولنگ مراکز ہیں۔ 42558 شہری بوتھ اور 57600 دیہی بوتھ ہیں۔ ہم شہری علاقوں میں 100 بوتھوں پر سی سی ٹی وی کوریج یقینی کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور دیہی علاقوں میں بھی ہم 50 فیصد سے زیادہ بوتھوں کو سی سی ٹی وی سے آراستہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ 350 بوتھوں کا انتظام نوجوانوں کے ذریعہ کیا جائے گا جبکہ 299 بوتھوں کا انتظام معذور دیکھیں گے اور 388 بوتھوں پر خواتین کی ذمہ داری ہوگی۔
مہاراشٹر میں 3 بڑے اور اہم آدیواسیوں میں صد فی صد کو ووٹر لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ معذور اور بزرگ ووٹر بوتھ افسران کو ‘سکچھم ایپ’ کے ذریعہ اپنے آنے کی اطلاع دے سکتے ہیں جس سے ان کو ترجیح کی بنیاد پر سہولت مہیا کراتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کروڑ ہے۔ ان میں 4.59 کروڑ مرد اور 4.64 کروڑ خاتون ووٹر ہیں۔ راجیو کمار نے سبھی اضلاع کے انتخابی افسران اور ایس پی کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی ہے۔