• Home
پیر, دسمبر 22, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی

یہ سراسر امتیازی اور فرقہ وارانہ نوعیت کا فیصلہ ہے، اس سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 20, 2024
in قومی خبریں
0
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی: صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے اترپردیش سرکار کے ذریعہ کانوڑیاترا کے روٹ پرمذہبی شناخت ظاہر کرنے والے حکم پراپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مذہب کی آڑ میں سیاست کے نئے کھیل سے تعبیر کیا اور کہا کہ جمعیۃ علماء ہندنے اس آرڈر کے قانونی پہلوؤں پر غور و خوض کیلئے کل لیگل ٹیم کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔آج یہاں جاری ایک ریلیز میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک سراسر امتیازی اور فرقہ وارانہ نوعیت کا فیصلہ ہے، اس فیصلے سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا اور اس نئے فرمان کی وجہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ جس سے آئین میں دئیے گئے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے کل اپنی لیگل ٹیم کی ایک میٹنگ طلب کی ہے جس اس غیر آئینی، غیر قانونی اعلان کے قانونی پہلووں پر غور وخوض کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے مظفرنگر انتظامیہ کی طرف سے اس طرح کا فرمان جاری ہوا مگر اب اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کا باضابطہ حکم نامہ سامنے آگیا ہے ،جس میں نہ صرف مظفر نگر اور اس کے اطراف بلکہ کانوڑ یاترا کے راستے پر جتنے بھی پھل سبزی فروش، ڈھابوں اور ہوٹلوں کے مالکان ہیں ان سب کا احاطہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نام کا کارڈ اپنی دکان، ڈھابہ یا ہوٹل پر چسپاں کریں۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اب تک ہم تک ایسی معلومات پہنچی ہیں کہ بہت سے ڈھابوں اور ہوٹلوں کے مینیجر یا مالکان جو مسلمان تھے کانوڑ یاترا کے دوران انہیں کام پر آنے سے منع کردیا گیا ہے۔ظاہر ہے کہ سرکاری فرمان کی خلاف ورزی کا حوصلہ کون کرسکتاہے۔مولانا مدنی نے مزید کہا کہ ملک کے تمام شہریوں کو آئین میں اس بات کی مکمل آزادی دی گئی ہے کہ وہ جو چاہیں پہنیں،جو چاہیں کھائیں، ان کی ذاتی پسند میں کوئی حائل نہ ہوگا،کیوں کہ یہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔آئین میں صاف لفظوں میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کسی شہری کے ساتھ اس کے مذہب اور رنگ ونسل کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا اور ہر شہری کے ساتھ یکساں اور مساویانہ سلوک کیا جائے گا۔ مگر پچھلے کچھ برسوں کے دوران حکمرانی کا جو طرز عمل سامنے آیا، اس میں مذہب کی بنیاد پرامتیاز عام بات ہوگئی ہے۔بلکہ اب ایسا لگتا ہے کہ حکمران کا حکم ہی اب آئین اور قانون ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کس قدر افسوسناک بات ہے کہ حکومت سازی کے وقت آئین کے نام پر حلف لیا جاتا ہے مگر حلف لینے کے بعد اسی آئین کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہم تمام مذاہب کا احترام کر تے ہیں،اور دنیا کا کوئی مذہب یہ نہیں کہتاکہ آپ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں سے نفرت کریں۔یہ کوئی پہلی کانوڑ یاترا نہیں ہے،ایک زمانے سے یہ یاترا نکلتی رہی ہے مگر پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جب کسی شہری کو اپنی مذہبی شناخت ظاہر کرنے مجبور کیا گیا ہو۔بلکہ یاترا کے دوران عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ مسلمان جگہ جگہ کانوڑ یاتریوں کے لئے پانی اور لنگر کا اہتمام کرتے آئے ہیں۔مولانا مدنی نے کہا کہ یہ پہلی بار کہ اس طرح کا فرمان جاری کرکے ایک مخصوص فرقے کو الگ تھلگ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے درمیان امتیاز اور منافرت پھیلانے کی دانستہ کوشش کی گئی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بہار میں سردی اور گرمی کی وجہ سے وائرل بخار، سردی اور کھانسی سے لوگ پریشان
قومی خبریں

محکمہ موسمیات کی جانب سے دہلی- این سی آر کے لیے یلو الرٹ جاری

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 22, 2025
موہن بھاگوت نےبابری مسجدکو غلامی کی علامت قرار دیا
قومی خبریں

آر ایس ایس کو بی جے پی کے نقطہ نظر سے دیکھنا غلط

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 22, 2025
کیرالہ میں چھتیس گڑھ کے مہاجر مزدور کا ہجومی تشدد میں قتل
قومی خبریں

کیرالہ میں چھتیس گڑھ کے مہاجر مزدور کا ہجومی تشدد میں قتل

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 22, 2025
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

ریل کرایوں میں اضافہ ! کانگریس کا حکومت پر خاموشی سے بوجھ ڈالنے کا الزام

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 21, 2025
شدید کہرے کی چادر نے عالمی شہرت یافتہ تاج محل کو منظر سےغائب کردیا
قومی خبریں

شدید کہرے کی چادر نے عالمی شہرت یافتہ تاج محل کو منظر سےغائب کردیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 21, 2025
منریگا پر حملہ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپوزیشن تیار
قومی خبریں

منریگا پر حملہ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپوزیشن تیار

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 21, 2025
Next Post
بنگلہ دیش میں کوٹہ کے خلاف تحریک تیز۔اب تک 105 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں کوٹہ کے خلاف تحریک تیز۔اب تک 105 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بہار میں سردی اور گرمی کی وجہ سے وائرل بخار، سردی اور کھانسی سے لوگ پریشان

محکمہ موسمیات کی جانب سے دہلی- این سی آر کے لیے یلو الرٹ جاری

1 گھنٹہ ago
موہن بھاگوت نےبابری مسجدکو غلامی کی علامت قرار دیا

آر ایس ایس کو بی جے پی کے نقطہ نظر سے دیکھنا غلط

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem