• Home
منگل, دسمبر 23, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

سینکڑوں بھارتی طلبہ بیرون ملک کالجوں میں جعلسازی کا شکار

700 سے زائد طلبہ کو کینیڈا سے ملک بدری کا سامنا

by Qaumi Tanzeem
جون 19, 2023
in قومی خبریں
0
سینکڑوں بھارتی طلبہ بیرون ملک کالجوں میں جعلسازی کا شکار

بھارت کے 700 سے زائد طلبہ کو اس وقت کینیڈا سے ملک بدری کا سامنا ہے۔ تقریبا ً چار برس قبل کینیڈا میں تعلیم کے لیے انہوں نے اسٹڈی ویزا کے مقصد سے کالجوں کی طرف سے جاری کردہ جو ایڈمشن لیٹر جمع کرائے تھے، وہ فرضی پائے گئے ہیں۔

نئی دہلی نے اوٹاوا کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھایا ہے جس کے بعد کینیڈیائی حکومت نے طلبہ کی ملک بدری کو فی الحال روک دیا ہے۔ تاہم بہت سے طالب علموں کا کہنا ہے کہ وہ ویزا ایجنٹوں اور ایجوکیشن کاونسلروں کے دھوکہ دہی کا شکار ہو رہے ہیں۔

یہ معاملہ پہلی مرتبہ مارچ میں اس وقت سامنے آیا جب کینیڈا میں متعدد طلبہ نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل رہائش کے لیے درخواستیں دیں۔ جس کے بعد کینیڈیائی سرحدی ایجنسی کو پتہ چلا کہ ان کے دستاویزات جعلی ہیں۔

ٹورنٹو میں ایک بھارتی طالب علم رندھیر کپور نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، "یہ ہماری غلطی نہیں ہے۔ ہم طالب علموں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کو بھی دیکھیں۔” رندھیر کپور کا کہنا تھا، "اگر اب غلط بیانی کے کیسز کی تحقیقات ہو رہی ہیں، جن میں اسٹڈی پرمٹ سے متعلق کیسز بھی شامل ہیں، تو پہلے اس کی جانچ کیوں نہیں کی گئی… اب کیوں؟”

تدریسی ماہرین اس کے لیے ان نام نہاد ایجوکیشن کاونسلروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں جو ہر سال بھارتی طلبہ کو بھاری بھرکم فیس کے بدلے میں بیرون ملک کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلہ دلانے کی پیش کش کرتے ہیں۔ یہ ایجوکیشن کاونسلر عام طورپر غیر معیاری تعلیمی اداروں سے وابستہ ہوتے ہیں اور بعض نوجوانوں کو تعلیم کے حصول سے کوئی غرض نہیں ہوتی۔

میڈیا ایجوکیٹر راکیش بٹابیال نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، "بہت سے نوجوان امیگریشن کا راستہ تلاش کر رہے ہوتے ہیں ایسے میں کچھ لوگ تعلیم کے نام پر اس منافع بخش کاروبار میں ملوث ہیں۔” چنڈی گڑھ میں انسٹیٹیوٹ فار ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر پرمود کمار کا کہنا ہے کہ بیرون ملک اداروں کی جانچ بھی ناکام ثابت ہوئی۔

کمار بتاتے ہیں، "کینیڈا میں ایجوکیشن ریگولیٹری آرگنائزیشن نے تسلیم اور تصدیق شدہ تعلیمی اداروں کی ایک فہرست پبلک ڈومین میں شائع کر رکھی ہے اور بھارت میں مجاز ایجنٹوں نے بھی ایک سرٹیفیکٹ جاری کیا ہے کہ متعلقہ ادارہ کینیڈیائی ریگولیٹر کی طرف سے شائع شدہ فہرست میں شامل ہے یا نہیں۔” کمار کا مشورہ ہے کہ امیگریشن حکام کو ایسے اداروں کے کورسیز کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دینا چاہئے جو منظور شدہ اداروں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

ایسی تجاویزبھی دی گئی ہیں کہ کاونسلروں کی بھی زیادہ سے زیادہ جانچ پڑتال کی جانی چاہئے، لیکن ہر کوئی اس سے متفق نہیں ہے۔ اشوکا یونیورسٹی کے ڈین آف ریسرچ گوتم مینن نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، "بیرون ملک ایجوکیشن ایجنٹوں پر شکنجہ کسنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ ان میں سے زیادہ تر آن لائن کام کرتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "منظور شدہ یونیورسٹیوں کا اپنے یہاں داخل شدہ امیدواروں کی فہرستوں کے ساتھ ویزا دفاتر کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنا ایک زیادہ بہتر متبادل ہوسکتا ہے۔”

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی طلبہ اس وقت دنیا کے 240 ملکوں کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ بھارتی طلبہ کی پسند میں سرفہرست ہے لیکن بھارتی طلبہ کی ایک بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم کے لیے ازبکستان، فلپائن، روس، آئرلینڈ، کرغزستان اور قازقستان بھی جاتی ہے۔

بھارت نے گزشتہ برس امریکہ میں سب سے زیادہ بین الاقوامی طلبہ کی تعداد کے لحا ظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ آسٹریلیا کی کم از کم پانچ یونیورسٹیوں نے گزشتہ ماہ پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور اترپردیش کی ریاستوں کے بھارتی طلبہ کی درخواستوں پر پابندیاں لگادی تھیں۔ اسی طرح برطانیہ کی حکومت نے حال ہی میں بھارتیوں سمیت بیرون ملک کے طلبہ کے حوالے سے ایک نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

برطانیہ کچھ عرصے سے ہجرت کی تعداد کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور لوگوں کو برطانیہ میں کام کرنے کے لیے پچھلے دروازے سے اسٹوڈنٹ ویزا کا استعمال کرنے پر روک لگانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ گزشتہ برس برطانیہ کی طرف سے جاری کیے گئے 486000 ویزوں میں سب سے بڑی تعداد اسٹوڈنٹس ویزے کی تھی۔

بین الاقوامی مطالعات کے پروفیسر سورن سنگھ نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، "بھارت سے بڑی تعداد میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والے طلبہ چاہتے ہیں کہ ایجنٹوں پر کنٹرول کے لیے کوئی ضابطہ مقرر کیا جائے کیونکہ بیشتر طلبہ بیرون ملک کے قانون اور ضابطوں سے واقف نہیں ہوتے۔”

انہوں نے مزید کہا،” ان طلبہ کو بیرون ملک بھارتی مشنوں کے ساتھ رابطہ کرنا بھی فوری ضرورت ہے کیونکہ بیشتر شرائط صرف کاغذ پر ہی رہ جاتے ہیں۔” دریں اثنا جعلی کالجوں کے حوالے سے تحقیقات کے حصے کے طورپر بھارتی حکام نے اب تک پنجاب سے ایک ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے، جس پر درجنوں بین الاقوامی طلبہ کے دستاویزات کی جعلسازی کا الزام ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، دہلی پولیس کی تحقیقات شروع
قومی خبریں

انشورنس پالیسی کے نام پر فراڈ کرنے والے بڑے گروہ کا پردہ فاش

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد
قومی خبریں

اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
یمنا ایکسپریس وے پر کسان مہاپنچایت منعقد
قومی خبریں

یمنا ایکسپریس وے پر کسان مہاپنچایت منعقد

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
شمالی ہند وستان میں سردی اور دھند کا سلسلہ جاری
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں شدید سردی اور گھنا کہرا جاری

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2025
پنجاب کے سابق آئی جی امر سنگھ چہل نے خود کو گولی مارلی
قومی خبریں

پنجاب کے سابق آئی جی امر سنگھ چہل نے خود کو گولی مارلی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 22, 2025
بہار میں سردی اور گرمی کی وجہ سے وائرل بخار، سردی اور کھانسی سے لوگ پریشان
قومی خبریں

محکمہ موسمیات کی جانب سے دہلی- این سی آر کے لیے یلو الرٹ جاری

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 22, 2025
Next Post
مودی حکومت پی ایس یو کی نجکاری کی سازش میں مصروف: راہل

مودی حکومت پی ایس یو کی نجکاری کی سازش میں مصروف: راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، دہلی پولیس کی تحقیقات شروع

انشورنس پالیسی کے نام پر فراڈ کرنے والے بڑے گروہ کا پردہ فاش

3 گھنٹے ago
اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد

اخلاق ماب لنچنگ کیس واپسی کی عرضی عدالت سے مسترد

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem