غازی پور:اتر پردیش کے غازی پور میں باراتیوں سے بھری ایک بس ہائی وولٹیج تار سے ٹکرا گئی، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی اور کم از کم 6 افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ اس آگ کی زد میں کئی دیگر لوگ بھی آئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق بس کا کوئی حصہ 11 ہزار وولٹ کے تار سے چھو گیا تھا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بس آگ کے گولہ میں تبدیل ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ میں جلنے سے 6 لوگوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر مسافر آگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے جنھیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ شہر کے ’مردہ‘ علاقے کے مہاہر دھام کے پاس ہوا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ کوئی بھی اسے بجھانے کے لیے بس کے قریب جانے کی ہمت نہیں کر سکا۔ جلتی بس کے اندر کئی مسافر پھنس گئے۔ آگ سے متاثر ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔