پولیس پڑوسیوں سے پوچھ تاچھ کرکے ثبوت جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ جلد سے جلد اس معاملے کو سلجھایا جا سکے۔ مرنے والوں کی شناخت وپل کانجی واگھیلا (34)، اہلیہ سونل (26)، 5-11 سال کی دو بیٹیاں اور ایک 8 سال کے بیٹے کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ کنبہ باول واقع ایک کرایہ کے گھر میں رہتا تھا۔ وہیں سے سب کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ابتدائی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ کنبہ اقتصادی پریشانی میں مبتلا تھا۔ کنبہ کے لوگوں کے موبائل بھی دو دنوں تک بند رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ وپل رکشہ چلانے کا کام کرتا تھا اور اسی سے وہ بڑی مشکل سے اپنے کنبہ کی روزی روٹی کا انتظام کرتا تھا۔ اس دردناک واقعہ کے بعد پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔
واضح رہے کہ کچھ وقت پہلے ہریانہ کے پنچ کولہ میں بھی اسی طرح کا معاملہ پیش آیا تھا۔ یہاں دہرہ دون کے رہنے والے ایک ہی کنبہ کے 7 لوگوں نے خودکشی کر لی تھی۔ سبھی کی لاش کار سے برآمد کی گئی تھی۔ یہ واقعہ پنچ کولہ کے سیکٹر 27 کا تھا۔ پورا کنبہ پنچ کولہ میں منعقد باگیشور دھام (دھیریندر شاستری) کی ہنومنت کتھا میں شامل ہوا تھا۔ پروگرام سے واپس ہوتے وقت سبھی نے خودکشی کرنے کا بڑا قدم اٹھایا۔ بتایا جا رہا تھا کہ ان لوگوں کے اوپر بڑا قرض تھا جس کی وجہ انہوں یہ خوفناک قدم اٹھایا۔