مظفر پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) ودیا ساگا نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’پولیس نے موقع پر پہنچ کر شاہراہ کو کھول دیا جسے گاؤں والوں نے روک دیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔‘‘ ایس پی نے میڈیا کے ایک حصے میں ان خبروں کی تردید کی کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ایک مقامی پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، ’’جب پولیس نیشنل ہائی وے-77 کو خالی کرنے کے لیے پہنچی تو مظاہرین نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ تاہم، کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔‘‘ڈی ایم ڈی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بہار میں پچھلے مہینے سے دو بار سیلاب کی وجہ سے 45 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔