• Home
منگل, جولائی 29, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    50 ہزار کا انعامی بدمعاش ڈبلیو یادو یوپی میں انکاؤنٹر میں ہلاک

    50 ہزار کا انعامی بدمعاش ڈبلیو یادو یوپی میں انکاؤنٹر میں ہلاک

    بہار میں 7 مراحل میں ہوں گے انتخاب

    ریاست میں ایس آئی آر کا پہلا مرحلہ مکمل

    سب کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی 2024 میں ختم ہو جائے گی۔تیج پرتاپ یادو

    تیج پرتاپ یادو کا ’مہوا‘ سے بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑنے کا اعلان

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    بہار میں صفائی ملازمین کے لیے کمیشن کی تشکیل کا اعلان

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    آپ اتحاد میں کیوں ہیں؟چراغ پاسوان سے تیجسوی یادوکا سوال

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    بہار میں 70 ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کا حساب نہیں

    بہار اسمبلی میں ’ایس آئی آر‘ پر تیجسوی-نتیش میں تیکھی نوک جھونک

    لوک سبھا 2024انتخابات کے بعد اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں نے راحت کی سانس لی

    ایس آئی آرکے تحت تقریباً 52 لاکھ ووٹرس کے نامو ں کا اخراج یقینی

    آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار

    آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے الیکشن کمیشن کا انکار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
in عالمی خبریں
0
گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

گاندھی نگر :گجرات میں سومناتھ مندر کے قریب مذہبی ڈھانچوں پر بلڈوزر کارروائی کیخلاف جمعیتہ علماء ہند کی گجرات یونٹ نے ایک انتہائی اہم اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔ جمعیۃ نے اس کارروائی کے خلاف اولیائے دین کمیٹی کی طرف سے گجرات ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلڈوزر کارروائی غیر قانونی طور پر بغیر نوٹس کے انجام دی گئی۔ جمعیۃ کے وکیل نے درخواستمیں مؤقف پیش کیا کہ ان مساجد اور قبرستانوں کو نشانہ بنا کر مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اس کارروائی کے ذریعہ ایک اکثریتی کمیونٹی کے مندر کی توسیع کیلئے یہ سب کیا گیا ہے۔ اپیل میں حکومت کے اس اقدام کے خلاف عدالتی مداخلت کی گزارش کی گئی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ایڈوکیٹ طاہر حکیم اور ایڈوکیٹ مہر ٹھاکور عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمہ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر پروفیسر نثار احمد انصاری ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء گجرات کی نگرانی میں لڑا جائے گا۔ اسدرخواست پر سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ گجرات کے ضلع گیر سومناتھ میں ہفتہ کے روز حکام نے سومناتھ مندر کے قریب پرابھاس پاتن علاقہ میں 9 مساجد اور درگاہوں سمیت 45 مکانات کو تجاوزات کے الزام میں مسمار کر دیا۔ اس کارروائی میں 1200 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ مقامی حکام کے مطابق 60 کروڑ روپے مالیت کی 15 ہیکٹیئر زمین سے تجاوزات ہٹائی گئی ہیں۔حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کارروائی میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں کی بڑی تعداد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی قانونی تقاضوں کے مطابق ہوئی۔ عدالت میں آج حکومت کے وکیل نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں لیکن درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران بغیر نوٹس کے یا بہت مختصر نوٹس پر اقدام اٹھایا گیا جو قانونی طور پر غلط ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جن مساجد اور عبادت گاہوں کو منہدم کیا گیا ہے وہ 700 سے 800 سال پرانی ہیں۔ 1903 میں نواب جونا گڑھ کی طرف سے قبرستان کے نام عطا کردہ اجازت نامہ بھی ہے۔ نیز انہیں وقف بورڈ کی جائیداد کے طور پر تحفظ حاصل تھا۔ گجرات حکومت کی اس کارروائی سے پورے ملک میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بلڈوزر ایکشن کے دور میں ایک ساتھ اتنی مساجد کہیں منہدم نہیں ہوئیں۔ اس سے مسلمانوں کی کافی دل آزاری ہوئی ہے۔ جمعیۃ علماء گجرات کے ناظم اعلیٰ پروفیسر نثار احمد انصاری نے بتایا کہ اس کیخلاف کچھ لوگ آج سپریم کورٹ بھی گئے ہیںلیکن وہ توہین عدالت کے مقدمہ کے تناظر میں ہیں۔ ہماریدرخواست حکومت گجرات کے اقدام کیخلاف ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
ہندوستانی شہریوں کے لئے بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری
عالمی خبریں

بنگلہ دیش بحران میں اب تک تقریباً 650 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
اگست 17, 2024
Next Post
ریزرویشن پر پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک سے سپریم کورٹ کا انکار

برج بہاری قتل معاملہ میں سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ڈی آر ڈی او نے سودیشی ’پرلے‘ میزائل کا کیا کامیاب تجربہ

ڈی آر ڈی او نے سودیشی ’پرلے‘ میزائل کا کیا کامیاب تجربہ

5 گھنٹے ago
دیوگھر ضلع میں  اندوہناک سڑک حادثہ میں 18 کانوڑ یاتریوں کی موت

دیوگھر ضلع میں اندوہناک سڑک حادثہ میں 18 کانوڑ یاتریوں کی موت

15 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem