ریاض :سعودی عرب روڈ کوالٹی انڈیکس میں ترقی کرتے ہوئے جی 20 ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی 2023ء کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے روڈ کوالٹی انڈیکس (آر کیو آئی) میں متاثر کن پیش رفت کی ہے جس کا اسکور 5.7 تک پہنچ گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجاسر نے اس کامیابی کو سعودی قیادت کی حمایت اور کوشش قرار دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق روڈ کوالٹی انڈیکس سڑکوں کے معیار کا جائزہ لیتا ہے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بھی سخت قوانین موجود ہیں۔