نئی دہلی۔ سپریم کورٹ کے سابق جج اے ایم کھانوالکر کو لوک پال کا چیرپرسن مقرر کیاگیا ہے۔پنکی چندرا بوس کے 27مئی 2022کو میعادد تکمیل کرنے کے بعد سے لوک پال بغیر مستقل صدر کے کام کررہاتھا۔ فی الوقت کارگذار چیر پرسن کے طور پر لوک پال کے عدالتی رکن جسٹس پردیب کمار موہانتی کام کررہے تھے۔
راشٹرپتی بھون سے جاری ایک پریس ریلیز کے بموجب لوک پال کے چیر پرسن کے طور پر جسٹس اجئے مانک راؤ کھانوالکر کا صدر مرمو نے تقرر عمل میں لایاہے۔جسٹس کھانوالکر جولائی2022کو سپریم کورٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔اس میں کہاگیا ہے کہ ریٹائرڈ جسٹس لنگاپا نارائن سوامی‘جسٹس سنجے یادواور جسٹس ریتو راج اوستھی جو انسداد بدعنوانی محتسب کے طور پر عدالتی ممبرس کی حیثیت سے تقرر کیاگیاہے۔
سشیل چندرا‘ پنکج کمار اور اجئے تیرکی جو غیرعدالتی ممبرس کے طور پرتقرر کرنے کا بھی تذکرہ پریس ریلیز میں موجودہے۔اس میں کہاگیا ہے کہ اپنے بالترتیب دفاتر کا جائزہ لینے کی تاریخوں سے یہ تقرر کارگرد رہے گا۔انتخابی کمیٹی جس کے چیرپرسن وزیر اعظم ہوتے ہیں کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد صدر جمہوریہ ہندو لوک پال چیر پرسن او راس کے ممبرس کاتقرر عمل میں لاتے ہیں۔ چیر پرسن کے علاوہ لوک پال کے اٹھ ممبرس چار عدالتی اور کئی غیرعدالتی ممبرس ہوتے ہیں