دبئی : دو ماہ قبل اسلام قبول کرکے مارٹینا اوبرہولزنر سے اپنا نام مریم رکھنے والی جرمنی کی 26 سالہ خاتون اپنا پہلا رمضان دبئی میں گزار رہی ہیں۔ دبئی میں مقیم نو مسلم جرمن خاتون مریم رمضان کی بابرکت سعادتوں میں قرآن مجید پڑھ رہی ہیں اور اسلامی احکامات پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ وہ حجاب کرتی ہیں اور روزے بھی رکھ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں مریم نے پیغام دیا کہ رمضان المبارک صرف کھانے پینے سے پرہیز کا نام نہیں بلکہ یہ ہمیں صبر اور شکر سکھانا ہے۔