مکہ مکرمہ: سورج رواں سال میں پہلی بار آج یعنی 15جولائی کو خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا جس سے دنیا بھر میں قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکا۔نگراں فلکیاتی سوسائٹی انجینئر ماجد آل زاھرہ کا کہنا ہے کہ سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا سعودی وقت دوپہر 12 بج کر 27 منٹ تھا۔
نگراں فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سورج 90 ڈگری پر رہا۔ سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجانے کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیا کا سایہ نہیں تھا۔ہندوستانی وقت کے مطابق سورج 2 بج کر 57 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر تھا۔سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کر سکے۔