بہار اسمبلی انتخاب 2025 کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں ووٹنگ کا آغاز پُرجوش انداز میں ہوا۔ صبح 9 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 13.13 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں ووٹنگ کے رجحان میں فرق دیکھا گیا۔ سہرسا ضلع 15.27 فیصد ووٹنگ کے ساتھ سب سے آگے رہا، جبکہ لکھی سرائے ضلع میں ووٹنگ کی رفتار سب سے کم رہی، جہاں صرف 7.00 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
ریاست کے اوسط 13.13 فیصد سے زیادہ ووٹنگ والے اضلاع میں بیگوسرائے (14.60 فیصد)، مظفرپور (14.38 فیصد)، ویشالی (14.30 فیصد)، کھگڑیا (14.15 فیصد)، گوپال گنج (13.97 فیصد) اور مدھے پورہ (13.74 فیصد) شامل ہیں۔اسی طرح مونگیر (13.37 فیصد)، سیوان (13.35 فیصد)، سارن (13.30 فیصد) اور بکسر (13.28 فیصد) میں بھی اوسط کے قریب ووٹنگ ہوئی ہے۔ریاستی راجدھانی پٹنہ میں ووٹنگ کا تناسب 11.22 فیصد رہا، جو ریاستی اوسط سے کم ہے۔ نالندہ میں 12.45 فیصد اور دربھنگہ میں 12.48 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔













