دھنباد:دھنباد ریل ڈویژن کے سی آئی سی سیکشن میں گومو اور تیلو اسٹیشن کے درمیان دو ریل اہلکاروں کی ٹرین سے کٹ کر موت ہو گئی۔ حادثہ ہفتہ کی صبح تقریباً چار بجے پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ریل اہلکار پیٹرول مین کی شکل میں ڈیوٹی کر رہے تھے۔ اس دوران وہ 18623 ڈاؤن اسلام پور-ہٹیا ایکسپریس کی زد میں آ گئے۔ مہلوکین کی شناخت موہن کمار شرما اور راہل کمار کی شکل میں ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں ریل اہلکار بہار کے باشندے تھے۔ ان کی تعیناتی دھنباد ڈویژن کے چندرپورہ ڈیپو میں تھی۔ موہن کمار شرما سہرسہ اور راہل کمار ارول ضلع کے تحت کرتھا کے رہنے والے تھے۔ حادثہ پیش آنے کے بعد دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔