نینی تال :اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے کوٹا باغ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں اتر پردیش کے رام پور ضلع کے پانچ نوجوانوں کی المناک موت ہو گئی۔پولیس نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے سشیلا تیواری اسپتال بھیج دیا ہے۔کالاڈھونگی پولیس اسٹیشن کے انچارج نندن سنگھ راوت کے مطابق سفاری کار نمبرڈی ایل 3 سی سی سی0957 حادثے کا شکار ہوکر تقریباً 800 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ جس جگہ حادثہ پیش آیا وہ انتہائی ناقابل رسائی ہے۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے بڑی مشکل سے لاشوں کو کھائی سے نکالا۔ تمام لاشیں گاڑی کے اردگرد بکھری ہوئی تھیں۔ اس حادثے میں کار کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔
مرنے والوں میں سمت سنگھ (27) روی پرتاپ سنگھ (26) ساکن بجلی فارم، تحصیل بلاس پور، ضلع رام پور، یوپی، جگروپ سنگھ (27) ساکن رتن پور، تحصیل بلاس پور، ضلع رام پور، یوپی، جگجیت سنگھ (22) ساکن شیوارورا، ضلع رام پور، اتر پردیش اور گرو سیوک سنگھ (27)، ساکن بارہ دری، بلاس پور، ضلع رام پور، اتر پردیش شامل ہیں۔