• Home
ہفتہ, ستمبر 27, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    تیج پرتاپ نے ’جن شکتی جنتا دل‘ نامی نئی پارٹی بنائی

    تیج پرتاپ نے ’جن شکتی جنتا دل‘ نامی نئی پارٹی بنائی

    10 ہزار روپے دے کر خواتین کا ووٹ خریدنے کی کوشش

    10 ہزار روپے دے کر خواتین کا ووٹ خریدنے کی کوشش

    مظفر پور کے  گائے گھاٹ اسمبلی حلقہ میں این ڈی اے کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل

    مظفر پور کے  گائے گھاٹ اسمبلی حلقہ میں این ڈی اے کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل

    اس ملک کی مٹی میں میرے خاندان کا خون ملا ہوا ہے ۔پرینکا

    پرینکا گاندھی کا بہار دورہ آج

    پاکستان میں عام انتخابات جنوری میں ہونگے

    بہار اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان 6 اکتوبر کے بعدممکن

    سی ڈبلیو سی کا اجلاس بہار کی سیاست کے لیے اہم

    سی ڈبلیو سی کا اجلاس بہار کی سیاست کے لیے اہم

    پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

    پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    بہار کی سڑکیں خون سے سرخ اورحکومت خاموش تماشائی- تیجسوی یادو

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجتماع رخت انگیز دعاء کے ساتھ اختتام پذیر

اجتماع میں شریک علماء کے ذریعے دین کی تبلیغ اور تعلیمات محمدیؐ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین

by Qaumi Tanzeem
جنوری 9, 2024
in قومی خبریں
0
تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجتماع رخت انگیز دعاء کے ساتھ اختتام پذیر

حیدرآباد۔حیدرآباد کے نواحی علاقہ پرگی میں جاری سہ روزہ تبلیغی جماعت کا اجتماع آج بعد نماز ظہر رخت انگیز دعاء کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ سیاست نیوز کی خبر کے مطابق اجتماع کے دوران دوران کئی علماء اکرام نے شرکاء اجتماع کو دین کی محنت اور تعلیمات محمدی ﷺ پر عمل آوری کا تاکید کرتے ہوئے اس بات کی تلقین کی کہ وہ اپنی دینی و دنیوی زندگی کو کامیاب بنانے کے لئے اچھے لوگوں کی صحبت اختیار کریں ۔ علماء اکرام نے اجتماع کے آخری دن اکابر کے طریقہ کار دینی علوم کے سیکھنے کے لئے کی جانے والی محنتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے بچوں اور نوجوانوں کو دنیاوی علوم سکھانے کے لئے جستجو کر رہے ہیں لیکن ان کی دینی تربیت کے معاملہ میں کوتاہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں معاشرہ میں بالخصوص مسلم معاشرہ میں بھی کئی طرح کی برائیوں نے جگہ بنانی شروع کردی ہے ۔ علماء اکرام اور منتظمین آج اجتماع کے آخری دن اس اجتماع کی تیاریوں میں معاونت کرنے والوں ‘ حکومت ‘ پولیس کے علاوہ دیگر محکمہ جات کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ کے دین کے کام اللہ اپنے پسندیدہ بندوں سے ہی لیتا ہے۔
سہ روزہ اجتماع کے دوران نوجوان نسل کی بِڑی تعداد اس میں شریک ہوئی ۔ مبلغین تبلیغی جماعت نے اجتماع کے شرکاء کو اللہ سے تعلق کو مضبوط و مستحکم کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے راستہ پر چلتے ہوئے اللہ سے تعلق کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ علماء اکرام نے معاشرہ میں پھیلنے والی برائیوں کے خاتمہ کے لئے امت مسلمہ جسے خیر امت کا مقام حاصل ہے اسے ہی آگے آنا ہوگا اور اپنے طور پر برائیوں اور معاشرتی بگاڑ کو دور کرنے کے سلسلہ میں پہل کرنی ہوگی۔ سہ روزہ اجتماع کا مولانا فاروق کی رخت انگیز دعاء کے ساتھ اختتام ہوا ۔ مولانا نے شرکاء اجتماع کو تاکید کی کہ وہ اس سہ روزہ تربیت میں جن اعمال کو سیکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں انہیں اپنی زندگیوں داخل کریں اور ان پر عمل کے ذریعہ دوسروں کے لئے مثال بننے کے علاوہ اپنے اللہ کو راضی کروانے کے لئے اپنے کردار کو دعوت کا پیکر بنانے پر توجہ مرکوز کریں ۔ مولانا فاروق نے اجتماع کو کامیاب بنانے اور اس کے انعقاد میں سرکرگرم رہنے والے منتظمین اور شرکاء کے لئے بھی خصوصی دعاء کی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

کانگریس کی نظرمیں ایگزٹ پولز ایک نفسیاتی کھیل
قومی خبریں

کانگریس کا بی جے پی پر ’ووٹ ریوڑی‘ بانٹنے کا الزام

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 27, 2025
دھرالی میں بادل پھٹنے کے بعد لاپتہ 67 افراد ہلاک قرار
قومی خبریں

دھرالی میں بادل پھٹنے کے بعد لاپتہ 67 افراد ہلاک قرار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 27, 2025
گروگرام میں ڈیوائڈر سے ٹکرائی تھار، 5 لوگوں کی موت
قومی خبریں

گروگرام میں ڈیوائڈر سے ٹکرائی تھار، 5 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 27, 2025
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

اتراکھنڈ الیکشن کمیشن پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 27, 2025
راہل گاندھی ’اومن چانڈی پبلک سرونٹ ایوارڈ‘ کے لئے منتخب
قومی خبریں

طلبہ کے احتجاج کے درمیان راہل گاندھی کا بی جے پی پر شدید حملہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 26, 2025
لیہ تشددکے سلسلے میں مشہور سماجی کارکن  سونم وانگ چک گرفتار
قومی خبریں

لیہ تشددکے سلسلے میں مشہور سماجی کارکن سونم وانگ چک گرفتار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 26, 2025
Next Post
مرکزی وزیرِ اسمرتی زوبین ایرانی نےمسجدِ نبویؐ کی زیارت کی

مرکزی وزیرِ اسمرتی زوبین ایرانی نےمسجدِ نبویؐ کی زیارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کانگریس کی نظرمیں ایگزٹ پولز ایک نفسیاتی کھیل

کانگریس کا بی جے پی پر ’ووٹ ریوڑی‘ بانٹنے کا الزام

8 گھنٹے ago
دھرالی میں بادل پھٹنے کے بعد لاپتہ 67 افراد ہلاک قرار

دھرالی میں بادل پھٹنے کے بعد لاپتہ 67 افراد ہلاک قرار

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem