• Home
اتوار, دسمبر 14, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں بہار

ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

مذہب کی جانچ کیلئے پتلون کھول دی ‘ارکان خاندان کا انصاف کا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 14, 2025
in بہار
0
ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

پٹنہ۔بہارمیں ماب لنچنگ کا انتہائی خوفناک واقعہ پیش آیا شرپسندوں نے کپڑے کے تاجر کو راستہ میں روک کر نام پوچھنے کے بعد اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مذہب کی جانچ کیلئے پتلون کھول دی اور سارے جسم کو زخمی کردیا۔ہجومی تشدد کا شکار اطہر کی بیوی شبنم پروین نے میڈیا کو اپنے شوہر کی درد ناک موت کی تفصیلات سے واقف کروایا۔محمد اطہر حسین کی مبینہ ہجومی تشدد کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعہ کی رات دیر گئے بہار شریف صدر ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق روہ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ان کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا گیا۔ اہل خانہ نے حملہ آوروں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اطہر حسین کو صرف مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں انتظامی بے حسی کا الزام لگایا ہے۔ان کی اہلیہ شبنم پروین یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ تشدد جان بوجھ کر، منظم اور مذہبی منافرت کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کی پتلون کھول کر اس کے مذہب کی جانچ کی گئی۔ پھر انہوں نے اس کے ہاتھ توڑنا، کان کاٹنا، اسے بجلی کا کرنٹ لگانا اور اسے بے دردی سے مارنا شروع کیا۔ ہمیں نہ تو انتظامیہ کا تعاون ملا اور نہ ہی انصاف۔ ہم انصاف چاہتے ہیں۔

شبنم کے مطابق وہ 6 دسمبر کی شام 8 بجے کے قریب روہ پولیس اسٹیشن میں اس حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پہنچی تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ اسی دن صبح تقریباً 10 بجے اطہر حسین پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ جان بوجھ کر اس کے شوہر کو بدنام کرنے اور مبینہ ماب لنچنگ سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا ہے۔شبنم نے مزید الزام لگایا کہ بار بار کی درخواستوں کے باوجود اس واقعے کے بعد خاندان کو انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں ملی۔شبنم  نے بتایا کہ حملہ 5 دسمبر کو اس وقت ہوا جب اطہر حسین ڈمری گاؤں سے گھر واپس آ رہے تھے۔ بھٹہ گاؤں کے قریب چھ سے سات نوجوانوں نے جو مبینہ طور پر نشے میں تھے اسے روکا۔ انہوں نے مبینہ طور پر اس سے اس کے پتے اور نام کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ جیسے ہی اس نے اپنی شناخت محمد اطہر حسین کے نام سے کی حملہ آور مبینہ طور پر پرتشدد ہو گئے۔اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ اسے اس کی سائیکل سے گھسیٹا گیا، نقدی چھین لی گئی اور ایک کمرے میں لے جایا گیا جہاں اس کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے۔ اس کو مبینہ طور پر انتہائی اور غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ان کی شرمگاہ پر پیٹرول ڈالا گیا اور انہیں جلانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اطہر کے جسم کو لوہے کی گرم سلاخ سے جلایا گیا، اس کی انگلیاں توڑ دی گئیں، کان کاٹے گئے اور بجلی کے جھٹکے لگائے گئے۔

شبنم نے کہا کہ 7 دسمبر کو نوادہ صدر اسپتال میں علاج کے دوران اطہر حسین نے ایک رپورٹر کو حملہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ پولیس نے انہیں بچایا لیکن ان کی حالت بدستور خراب ہوتی چلی گئی۔ بعد ازاں 12 دسمبر کی رات بہار شریف صدر اسپتال میں اس کی موت ہوگئی۔روہ پولیس اسٹیشن کے انچارج رنجن کمار نے تصدیق کی کہ چار ملزمان سونو کمار، رنجن کمار، سچن کمار اور شری کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملوث دیگر افراد کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم خاندان کا اصرار ہے کہ یہ کافی نہیں ہے۔اطہر کے بیٹے استخار حسین نے کہا کہ ہم صرف حکومت اور انتظامیہ سے انصاف چاہتے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل
بہار

بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا
بہار

تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 3, 2025
مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل
بہار

سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 3, 2025
اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں
بہار

اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 1, 2025
بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ
بہار

بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 28, 2025
نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف
بہار

نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

by Qaumi Tanzeem
نومبر 28, 2025
Next Post
رانا برادران کی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

رانا برادران کی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ

سی بی آئی چارج شیٹ میں 111 فرضی کمپنیوں کاپردہ فاش

45 سیکنڈز ago
رانا برادران کی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

رانا برادران کی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

13 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem