نئی دہلی :ہفتہ یعنی30 دسمبرکو وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میںازسرنو تعمیر ریلوے اسٹیشن اور نئے ہوائی اڈے کے افتتاح پراپوشین نے مرکزی حکومت کو گھیر نے کی کو شش کی ہے ۔لوک سبھا رکن نے وزیر اعظم مودی پر الزام لگایا کہ وہ ترقی کی بجائے 2024 کی تیاری کے لیے اس طرح پروگراموں میں مصروف ہیں۔نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے راشد علوی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ترقی ایک جگہ تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ پورے ملک کی ترقی ہونی چاہیے۔اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ’حکومتیں اپوزیشن کی ہوں یا حکمران جماعت کی ہوں ، وہ ملک کی حکمران جماعت ہے۔ سب کے لیے انصاف ہونا چاہیے اور پورے ملک کی ترقی ہونی چاہیے اور وزیر اعظم ایودھیا میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ ترقی کم، 2024 کے انتخابات کی تیاری زیادہ ہے۔
کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بھی وزیر اعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اور بی جے پی مذہب کو سیاست میں ملا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’رام مندر ایک بات ہے، لیکن رام مندر کے نام پر سیاسی مہم چلانا دوسری بات ہے۔‘‘ چودھری نے کہا کہ کسی جگہ ہوائی اڈہ اور ریلوے اسٹیشن بنانا ٹھیک ہے، لیکن پورے ملک کے عوام۔ ملک کو ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن کی ضرورت ہے۔ ٹرین کی ضرورت ہے۔