پٹنہ : ریاست بہار کے مدھے پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک مسجد کے امام صاحب زخمی ہوگئے۔ جنھیں مقامی لوگوں نے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کردیا۔جہاں امام صاحب کا علاج جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق مدھے پورہ ضلع میں جھٹ سبیلہ پنچایت کے بھیلوا وارڈ نمبر 1 کے رہنے والے حافظ برکت علی جو سکھاسن کی جامع مسجد کے امام بتائے گئے ہیں دو دن قبل عشا کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ اسی دوران 4 مسلح افراد نے ان فائرنگ کردی۔
سکھاسن نہر کے قریب نامعلوم افراد پہلے ہی گھات لگائے بیٹھے تھے، شرپسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔گولیوں کی آواز سن کر جیسے ہی آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے حملہ آور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بائک پر فرار ہوگئے۔ لیکن امام صاحب بری طرح زخمی ہو گئے۔ اسی دوران بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد نے ٹیوٹ کیا کہ فائرنگ میں مدھے پورہ سکھاسن جامع مسجد کے امام محمد برکت کے شدید زخمی ہونے کے واقعہ سے