• Home
ہفتہ, جولائی 19, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مشورہ کسی نجومی نے دیا ہوگا۔منوج جھا

    بہار میں ووٹوں کی چوری نہیں بلکہ دن دہاڑے ’ڈکیتی‘- منوج جھا

    زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا  گولی مارکرقتل

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا گولی مارکرقتل

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دہلی کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ای میل ’روسی ڈومین‘ سے آیاتھا

آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مجرمانہ سازش، گمنام مواصلات اور دیگر الزامات پر مقدمہ درج

by Qaumi Tanzeem
مئی 2, 2024
in قومی خبریں
0
دہلی کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ای میل ’روسی ڈومین‘ سے آیاتھا

نئی دہلی: راجدھانی دہلی اور اس سے ملحقہ نوئیڈا کے اسکولوں میں بدھ کی صبح ایک ای میل بھیجا گیا، جس میں انہیں بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 250 سے زیادہ اسکولوں کو فرضی دھمکیاں بھیجنے کے لئے جس ای میل آئی ڈی کا استعمال کیا گیا اس کا ڈومین ڈاٹ آر یو ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسی ای میل سے گزشتہ سال بھی شہر کے ایک اسکول کو دھمکی آمیز ای میل بھیجا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تفتیش میں شامل دہلی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے غالباً ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کا استعمال کیا ہوگا۔ پولیس حکام نے کہا کہ ایسے حالات میں لوگوں پر نظر رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ دہلی پولیس کے حکام نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس سب کے پیچھے کسی سنگین سازش کا شبہ ہے!
اس معاملے میں دہلی پولیس نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت مجرمانہ سازش، گمنام مواصلات اور دیگر الزامات پر مقدمہ درج کیا ہے۔ وہیں، دہلی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر اس طرح کا ای میل آئی ڈی ایڈریس کوئی بھی، کسی بھی جگہ سے بنا سکتا ہے۔ فی الحال دہلی پولیس نے اس معاملے میں اپنی جانچ شروع کر دی ہے۔تحقیقات میں شامل دہلی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ دھمکی روس میں قائم ڈومین آئی ڈی ‘سے بھیجی گئی تھی لیکن ممکن ہے کہ صارف نے اپنا آئی پی (انٹرنیٹ پروٹوکول) برقرار رکھنے کے لیے آئی ڈی کی ایک سریریز سے ای میلز کا ایک سلسلہ باؤنس کرا دیا ہو، جس میں ایڈریس چھپا ہوا ہو۔ اس بات کا امکان ہے کہ آئی پی ایڈریس کسی وی پی این کے ساتھ منسلک ہوں۔افسر نے کہا کہ ہم انٹرپول کے ڈیمی آفیشل (ڈی او) کو خط بھیج کر مدد طلب کریں گے، جس میں ای میل ایڈریس کے لیے سائن اپ کرنے والے شخص کی تفصیلات مانگی جائیں گی۔ اس معاملے میں دہلی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ہم ای میل بھیجنے والے رجسٹرڈ صارف کی تفصیلات جاننے میں مدد کے لیے روسی کمپنی سے بھی رابطہ کریں گے۔
خیال رہے کہ میل ڈاٹ آر یو ای میل سروس ہے جو روسی کمپنی ’وی کے‘ کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسی طرح کی سروس ہے جس طرح جی میل کے نام سے گوگل اور آؤٹ لک کے نام سے مائیکروسافٹ فراہم کرتی ہے۔ جی میل اور آؤٹ لک کی طرح، دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی شخص میل ڈاٹ آر یو پر بھی اکاؤنٹ بنا سکتا ہے اور اسے ای میل بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’ڈاٹ آر یو‘ ڈومین ہونے ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ای میل صرف روس سے ہی بھیجا گیا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کی 44 سالہ خاتون کی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد
قومی خبریں

سپریم کورٹ کی مرکز و مہاراشٹر حکومت کو پھٹکار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
اپوزیشن انڈیا بلاک قائدین کی میٹنگ یکم جون کو
قومی خبریں

بی جے پی کو اکثریت سے دور رکھنے والے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں شگاف

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
اب  9 کیریٹ کے سونےکے زیورات پر بھی ہال مارکنگ لازمی
قومی خبریں

اب 9 کیریٹ کے سونےکے زیورات پر بھی ہال مارکنگ لازمی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند
قومی خبریں

آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
قومی خبریں

پورے ملک میں ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ کرانے کا منصوبہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ  اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ
قومی خبریں

جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2025
Next Post
گجرات ٹائٹنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پنجاب کنگز چھٹے نمبر پر پہنچی

گجرات ٹائٹنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پنجاب کنگز چھٹے نمبر پر پہنچی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کی 44 سالہ خاتون کی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد

سپریم کورٹ کی مرکز و مہاراشٹر حکومت کو پھٹکار

6 گھنٹے ago
اپوزیشن انڈیا بلاک قائدین کی میٹنگ یکم جون کو

بی جے پی کو اکثریت سے دور رکھنے والے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں شگاف

22 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem