• Home
جمعرات, اکتوبر 23, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ اور مکیش سہنی نائب وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد

    بی جے پی امیدوار کی گاڑی سے انتخابی تشہیری مواد برآمد

    لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلے میں 102سیٹوں پر پولنگ مکمل

    پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کی اشاعت کے لیے الیکشن کمیشن کی سخت ہدایات

    نوجوان کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی کو ’فیوچر ووٹر آئیکن‘ بنایا گیا

    گری راج سنگھ کے متنازع بیان  سے بہار کی سیاست گرم

    سپور ضلع میں این ایچ-327 پر خوفناک حادثہ

    مڑھورا سے این ڈی اے امیدوار سیما سنگھ کی نامزدگی رَد

    Auto Draft

    برقع نشیں خواتین کے لیے الیکشن کمیشن کا خصوصی انتظام

    بھوجپوری اداکار کھیساری لال یادو چھپرا سے بنے  آر جے ڈی  امیدوار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ریاستی خبریں بہار

تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ اور مکیش سہنی نائب وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد

اشوک گہلوت نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ مہاگٹھ بندھن اتحاد متحد ہے اور انتخابی تیاریاں مکمل ہیں

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 23, 2025
in بہار
0
تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ اور مکیش سہنی نائب وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد

بہار اسمبلی انتخابات سے قبل مہاگٹھ بندھن نے آخرکار وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے چہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اشوک گہلوت نے جمعرات کو پٹنہ میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ اور مکیش سہنی کو نائب وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر پیش کیا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی اتحاد کے اندر اختلافات کی فواہوں پر لگام لگ گئی ہے۔

پریس کانفرنس میں آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو، کانگریس کے اشوک گہلوت، پون کھیڑا، وی آئی پی (وکاس شیل انسان پارٹی) کے مکیش سہنی سمیت کئی اتحادی جماعتوں کے لیڈر موجود تھے۔اشوک گہلوت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے سبھی پارٹیوں سے مشورہ کرنے کے بعد طے کیا ہے کہ اس بار کے انتخابات میں تیجسوی یادو مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے، جبکہ مکیش سہنی نائب وزیر اعلیٰ کے چہرے کے طور پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔‘‘

تیجسوی یادو نے اس موقع پر کہا، ’’ہم سب کا مقصد بہار کو بہتر بنانا ہے۔ ہم اپنے والد لالو پرساد یادو، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور تمام اتحادی ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد ظاہر کیا۔ ہم اس اعتماد پر پورا اتریں گے۔

گہلوت نے پریس کانفرنس میں کہا، ’’ملک کے حالات تشویشناک ہیں۔ بے روزگاری، کسانوں کی مشکلات اور عام آدمی کی پریشانیوں نے عوام کو تبدیلی کی راہ پر سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ عوام اب ایک نئے بہار کی توقع کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اس بار تبدیلی ضرور آئے گی۔‘‘قبل ازیں، کانگریس، آر جے ڈی، وی آئی پی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے درمیان سیٹ تقسیم پر بات چیت جاری تھی اور متعدد نشستوں پر اتحادی پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑا کر چکی تھیں۔ تاہم، تازہ اجلاس کے بعد یہ تنازعات بھی بڑی حد تک ختم ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب بی جے پی نے اس اعلان پر طنز کستے ہوئے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کے اندرونی اختلافات ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں۔ اس تمام سیاسی ہلچل کے درمیان مہاگٹھ بندھن کی انتخابی مہم ’تیجسوی سرکار‘ کے نعرے کے ساتھ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے، جبکہ آر جے ڈی کے قریبی ذرائع کے مطابق اب تمام اتحادی جماعتوں کے بینر تلے ایک مشترکہ منشور بھی جلد پیش کیا جائے گا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بی جے پی امیدوار کی گاڑی سے انتخابی تشہیری مواد برآمد
بہار

بی جے پی امیدوار کی گاڑی سے انتخابی تشہیری مواد برآمد

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 22, 2025
لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلے میں 102سیٹوں پر پولنگ مکمل
بہار

پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کی اشاعت کے لیے الیکشن کمیشن کی سخت ہدایات

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 21, 2025
نوجوان کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی کو ’فیوچر ووٹر آئیکن‘ بنایا گیا
بہار

نوجوان کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی کو ’فیوچر ووٹر آئیکن‘ بنایا گیا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 20, 2025
گری راج سنگھ کے متنازع بیان  سے بہار کی سیاست گرم
بہار

گری راج سنگھ کے متنازع بیان  سے بہار کی سیاست گرم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 20, 2025
سپور ضلع میں این ایچ-327 پر خوفناک حادثہ
بہار

سپور ضلع میں این ایچ-327 پر خوفناک حادثہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 18, 2025
مڑھورا سے این ڈی اے امیدوار سیما سنگھ کی نامزدگی رَد
بہار

مڑھورا سے این ڈی اے امیدوار سیما سنگھ کی نامزدگی رَد

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 18, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ اور مکیش سہنی نائب وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد

تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ اور مکیش سہنی نائب وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد

12 منٹس ago
ڈی آر ڈی او کے انجینئر آکاش گپتا کی مشتبہ حالات میں موت

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार