• Home
اتوار, اکتوبر 11, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

51 ویں چیف جسٹس کے طور پر جسٹس سنجیو کھنہ کی حلف برداری

تقریب میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2024
in قومی خبریں
0
51 ویں چیف جسٹس کے طور پر جسٹس سنجیو کھنہ کی حلف برداری

نئی دہلی :جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سنجیو کھنہ نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کے 51 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا ۔صدر دروپدی مرمو نے جسٹس کھنہ کو ایک تقریب میں حلف دلایا جس میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر پارلیمانی امور کرن رجیجو، ​​وزیر بجلی منوہر لال کھٹر، سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
جسٹس سنجیو کھنہ کی مدت کار 13 مئی 2025 تک ہوگی۔ انہوں نے ضلع عدالت کے وکیل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ مرکزی حکومت نے 16 اکتوبر کو چیف جسٹس آف انڈیا چندرچوڑ کی سفارش کے بعد 24 اکتوبر کو جسٹس سنجیو کھنہ کی تقرری کو باضابطہ طور پر منظوری دی تھی۔ جمعہ کو جسٹس چندرچوڑ کا سی جے آئی کے طور پر آخری دن تھا اور انہیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں، وکیلوں اور ملازمین کے ذریعہ شاندار وداعی دی گئی۔
جنوری 2019 سے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر کام کر رہے جسٹس سنجیو کھنہ انتخابی بانڈ منصوبہ کو ختم کرنے، دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے جیسے کئی بڑے فیصلوں کا حصہ رہے ہیں۔ وہ دہلی کے ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور دہلی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس دیو راج کھنہ کے بیٹے اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ایچ آر کھنہ کے بھتیجے ہیں۔
جسٹس سنجیو کھنہ کی پیدائش 14 مئی 1960 کو ہوئی۔ انہوں نے دہلی کے ماڈرن اسکول بارا کھمبہ روڈ سے اسکولی تعلیم پوری کی جبکہ 1980 میں دہلی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوئے۔ پھر دہلی یونیورسٹی کے ہی کیمپس لاء سنٹر یعنی سی ایل سی سے انہوں نے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ وہ این اے ایل ایس اے کے ایگزیکٹیو صدر تھے۔ انہوں نے 1983 میں دہلی بار کاؤنسل میں ایک وکیل کے طور پر اندراج کرایا اور شروعات میں یہاں تیس ہزاری احاطہ میں ضلع عدالت میں اور بعد میں دہلی ہائی کورٹ میں پریکٹس کی۔
جسٹس سنجیو کھنہ نے کمرشیل لاء، کمپنی لاء، لینڈ لاء، ماحولیات قانون اور میڈیکل نیگلیجینس جیسے شعبوں کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس محکمہ کے سینئر اور مستقل وکیل کے طور طویل عرصے تک اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ 2004 میں وہ قومی راجدھانی علاقہ دہلی حکومت کے لیے مستقل وکیل مقرر ہوئے۔ دہلی ہائی کورٹ میں انہوں ایڈیشنل پبلک پروزکیوٹر اور ایمیکس کیوری کے طور پر کئی مجرمانہ معاملوں میں بھی اپنے کردار کو بخوبی انجام دیا۔ دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر 2005 میں انہیں ترقی ملی اور 2006 میں مستقل جج بنائے گئے۔

Prev Post
Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جتنی پولیس لانی ہےلے آئیے، جتنے غنڈوں کو بلانا ہے، بلا لیجیے۔ ہم ڈرنے والے نہیں- راہل گاندھی
قومی خبریں

جتنی پولیس لانی ہےلے آئیے، جتنے غنڈوں کو بلانا ہے، بلا لیجیے۔ ہم ڈرنے والے نہیں- راہل گاندھی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 11, 2026
جنتر منتر احتجاج میں جا رہی خاتون کو  حراست میں لیے جانے پر حکومت کو نوٹس

منی پورمیں 24 گھنٹوں میں 9 افراد کا قتل، 14 گھر نذرِ آتش

اکتوبر 10, 2026
ہندوستان اب جمہوری ملک نہیں رہا-پرینکا گاندھی

انڈیا بلاک کا چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

اکتوبر 9, 2026
اتر پردیش کے 17لاکھ طلبا اور مدارس سے جڑے تقریباً 10 ہزار اساتذہ کوراحت
قومی خبریں

دہلی میں ٹرین اور میٹرو خدمات بند کرنے کی خبروں پر سپریم کورٹ ہوا سخت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 9, 2026
Next Post
مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

تیز رفتار 3 بائک کی آپس میں ٹکرسے 3 نوجوانوں کی موت - 2 کی حالت سنگین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جتنی پولیس لانی ہےلے آئیے، جتنے غنڈوں کو بلانا ہے، بلا لیجیے۔ ہم ڈرنے والے نہیں- راہل گاندھی

جتنی پولیس لانی ہےلے آئیے، جتنے غنڈوں کو بلانا ہے، بلا لیجیے۔ ہم ڈرنے والے نہیں- راہل گاندھی

7 گھنٹے ago
جنتر منتر احتجاج میں جا رہی خاتون کو  حراست میں لیے جانے پر حکومت کو نوٹس

جنتر منتر احتجاج میں جا رہی خاتون کو حراست میں لیے جانے پر حکومت کو نوٹس

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार