سہارنپور: سہارنپور میں آوارہ کتوں کے جھنڈ نے 4 معصوم لڑکیوں پر حملہ کر دیا۔ یہ لڑکیاں مدرسے سے لوٹ رہی تھیں۔ کتوں نے ان لڑکیوں کو گھیرا تو وہ بھاگنے لگیں مگر کتوں نے دوڑا کر انہیں گھیر لیا اور نوچنا شروع کر دیا۔ کتے 2 لڑکیوں کے چہرے کا گوشت نوچ کر کھا گئے۔ ان کے سینے اور ہاتھوں پر بھی گہرے زخم آئے۔معصوموں کی چیخ پکار سن کر گاؤں کے لوگ دوڑ پڑے اور کتوں کو لاٹھیوں سے مار کر بھگادیا۔ لڑکیوں کو فوراً قریب کے کمیونٹی ہیلت سنٹر لے جایا گیا۔ لڑکیوں کو شدید زخمی حالت میں دیکھتے ہوئے وہاں سے انہیں ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا۔ معاملہ گنگوہ کے سانگاتھڑا گاؤں کا ہے۔پہلے ایک کتا آیا پھر پورا جھنڈ آ گیا جمعرات کی صبح سانگاتھڑا گاؤں کی زینب (6)، سمیہ (4)، صدانہ (5) اور نبیہ (6) مدرسے میں پڑھنے گئی تھیں۔ وہ پڑھ کر لوٹ رہی تھیں کہ ایک کتا ان کے سامنے آ گیا اور بھونکنے لگا۔ کچھ ہی دیر میں اور بھی کتے آ گئے۔کتوں نے جھپٹ کر انہیں گرا دیا۔ پھر گھیر کر نوچنے لگے جس کی وجہہ یہ معصوم لڑکیاں شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔