• Home
جمعہ, جولائی 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘  کا بہار بندآج

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘ کا بہار بندآج

    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن سے اہم سوالات پوچھے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

مضبوط معیشت کے رتھ پر سوار ہو کر ہندوستان ترقی یافتہ ملک کی طرف گامزن ۔صدر جمہوریہ

یوم جمہوریہ کے موقع پر کہا کہ حالیہ برسوں میں ہماری جی ڈی پی کی شرح نمو بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ رہی ہے۔

by Qaumi Tanzeem
جنوری 26, 2024
in قومی خبریں
0
مضبوط معیشت کے رتھ پر سوار ہو کر ہندوستان ترقی یافتہ ملک کی طرف گامزن ۔صدر جمہوریہ

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہاہے کہ ’’ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے والی اور مضبوط معیشت کے رتھ پر سوار ہو کر پختہ عزم کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بن رہا ہے۔‘‘ یہ بیان انھوں نے 75ویں یوم جمہوریہ سے قبل کی شام قوم سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چند برسوں میں نہ صرف عوامی بہبود کی اسکیموں کو وسعت دی ہے اور اسے فروغ دیا ہے بلکہ اس نے عوامی بہبود کے تصور کو ایک نیا معنی بھی دیا ہے۔
صدر مرمو نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’آج کا ہندوستان اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک مضبوط اور صحت مند معیشت اس اعتماد کی وجہ اور نتیجہ دونوں ہے۔ حالیہ برسوں میں ہماری جی ڈی پی کی شرح نمو بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ ٹھوس جائزوں کی بنیاد پر ہمیں یقین ہے کہ یہ غیر معمولی کارکردگی سال 2024 تک اور اس کے بعد بھی جاری رہے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ طویل مدتی منصوبہ بندی کا ویژن جس نے معیشت کو رفتار دی ہے، وہ بھی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ اسے ہر پہلو سے جامع بنانے کے لیے مہمات کو بھی فروغ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے دنوں میں حکومت نے سماج کے کمزور طبقوں کو مفت غذائی اجناس کی فراہمی کے لیے نافذ کردہ اسکیموں کا دائرہ بڑھایا ہے۔ اس پہل کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے حکومت نےآئندہ پانچ برسوں کے لیے 81 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مفت اناج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غالباً یہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا عوامی فلاحی پروگرام ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کئی وقتی اسکیموں کو بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔ پینے کے پانی کی دستیابی سے لے کر گھر کے مالک ہونے کے تحفظ کے تجربے تک، تمام سہولیات کسی بھی سیاسی یا معاشی نظریے سے بالاتر ہیں اور انہیں انسانی نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’حکومت نے نہ صرف عوامی بہبود کی اسکیموں کو وسعت دی ہے اور اسے فروغ دیا ہے، بلکہ عوامی بہبود کے تصور کو ایک نیا معنی بھی دیا ہے۔ ہم سب اس دن فخر محسوس کریں گے جب ہندوستان ان چند ممالک میں شامل ہوگا جہاں شاید ہی کوئی بے گھر ہو۔‘‘ صدر مرمو کا کہنا ہے کہ جامع فلاح و بہبود کی سوچ کے ساتھ ’قومی تعلیمی پالیسی‘ میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور محروم طبقوں کے طلباء کے مفاد میں مساوات پر مبنی تعلیمی نظام کی تعمیر کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد ’آیوشمان بھارت یوجنا‘ کے توسیعی تحفظ کے احاطہ کے تحت تمام مستفیدین کا احاطہ کرنا ہے۔ اس تحفظ نے غریب اور کمزور طبقوں کے لوگوں میں بڑا اعتماد پیدا کیا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ
قومی خبریں

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر
قومی خبریں

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
کانگریس صدر کھڑگے کی شمال مشرقی ریاستوں کے سرکردہ لیڈران کے ساتھ اہم میٹنگ
قومی خبریں

دلتوں و قبائلیوں کو لڑنا سیکھنا ہوگا: کھڑگے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرریوں کے خلاف عرضی پر سماعت 12فروری کو
قومی خبریں

بہار میں ووٹرلسٹوں کی نظرثانی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کاانکا ر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
وَن رینک، وَن پنشن پر مرکز کو سپریم کورٹ کی ڈانٹ
قومی خبریں

ہماچل پردیش کی ضلع عدالتوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکےسے کھلبلی
قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکےسے کھلبلی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
Next Post
یوم جمہوریہ پرمالا مال ثقافت، گونا گونیت، اتحاد اور ترقی کا مظاہرہ

یوم جمہوریہ پرمالا مال ثقافت، گونا گونیت، اتحاد اور ترقی کا مظاہرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

8 گھنٹے ago
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem