نئی دہلی: ریلائنس جیو اپنے ایئر فائبر صارفین کے لئے نیا ‘فریڈم آفر’ لے کر آیا ہے۔ آفر کے تحت نئے جیو ایئر فائبر صارفین کے لئے انسٹالیشن چارجس صفر کر دیئے گئے ہیں۔یعنی 15 اگست تک جیو ایئر فائبر کنکشن ایکٹیویٹ کرانے پر جیو ایئر فائبر صارفین کو کوئی انسٹالیشن فیس نہیں دینا ہوگی۔ آفر کا فائدہ 26 جولائی سے 15 اگست کے درمیان ایکٹیویٹ ہونے والے تمام کنکشنوں پر دیا جائے گا۔انسٹالیشن فیس میں چھوٹ 3 مہینے، 6 اور 12 مہینے والے تمام ایئر فائبر پلانس پر دستیاب ہے۔ صارفین کے لئے فریڈم آفر کچھ اس طرح سے کام کرے گا۔
3مہینے کا آل اِن ون ایئر فائبر پلان لینے پر صارفین کو 2121 روپے ٹیرف کے اور 1000 روپے انسٹالیشن چارج کےطور پر چکانے ہوتے تھے، یعنی کل 3121 روپےمیں کنکشن لگتا تھا۔فریڈم آفر میں صرف 2121 روپے میں کنکشن لگ جائے گا۔ اس طرح فریڈم آفر کے تحت صارفین کو کل 30فیصد کا فائدہ ملے گا۔جیو فائبر اور جیو ایئر فائبر ملک میں سب سے بڑی اور سب سے تیز رفتار ہوم براڈ بینڈ انٹرنیٹ سرویس ہے۔ اس نیٹ ورک سے قریب 1.2 کروڑ گھر اور احاطے جڑے ہوئے ہیں۔ نئے جیو فائبر کنکشن کے لئے صارفین 60008-60008 پر مسڈ کال دے کر اسے بُک کرا سکتے ہیں۔