نئی دہلی :محکمہ موسمیات محکمےنے کہا ہے کہ بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم اور شمالی اڈیشہ میں اگلے دو روز کےدوران کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات محکمےنے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی حصے میں بھی اگلے تین دن کے دوران کہیں شدید اور کہیںبہت شدید بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون اتراکھنڈ،مغربی اترپردیش، مغربی مدھیہ پردیش، راجستھان کے باقی ماندہ حصوں اور گجرات کے کچھحصوں میں مانسون کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔