• Home
بدھ, اکتوبر 15, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بی جے پی نے  راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ کے الیکشن انچارج کا اعلان کر دیا

    بی جے پی امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

    تیجسوی یادو نے راگھوپور اسمبلی حلقہ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا

    تیجسوی یادو نے راگھوپور اسمبلی حلقہ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا

    بی جے پی کے قومی صدر کے عہدے کے لیے اب الیکشن نہیں ہوگا

    بی جے پی کی پہلی فہرست میں کئی تجربہ کار لیڈر میدان سے باہر

    این ڈی اے سے ناراض راجبھر کا153 نشستوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان

    این ڈی اے سے ناراض راجبھر کا153 نشستوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان

    جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر  لڑیں گی انتخاب

    جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر لڑیں گی انتخاب

    روزگار دلانے کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی

    روزگار دلانے کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی

    اسمبلی انتخاب سے عین قبل جنتا دل یو کو شدید جھٹکا

    اسمبلی انتخاب سے عین قبل جنتا دل یو کو شدید جھٹکا

    پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگیاں شروع

    پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگیاں شروع

    دلت طبقہ بہار میں تبدیلی کا خواہاں

    دلت طبقہ بہار میں تبدیلی کا خواہاں

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں ’ وقف ہیلپ ڈیسک ‘ کا افتتاح

اوقاف کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا : سید سعادت اللہ حسینی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2025
in قومی خبریں
0
جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں ’ وقف ہیلپ ڈیسک ‘ کا افتتاح
حکومت کی طرف سے جاری ’ امید پورٹل ‘ پر وقف جائیدادوں کی تفصیلات اپلوڈ کرنے اور رجسٹریشن کے کام میں تیزی لانے کے مقصد سے جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں وقف ہیلپ ڈیسک ( بیک اینڈ سپورٹ سسٹم ) کا افتتاح عمل میں آیا۔ہیلپ ڈیسک کے ذریعے اوقاف کے متولیان ، آئمہ مساجد اور دینی اداروں کے ذمہ داران ہیلپ ڈیسک سے براہ راست رابطہ کرکے مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔وقف ہیلپ ڈیسک کا افتتاح امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کیا ۔

اپنے افتتاحی کلمات میں امیر جماعت ، سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ “اوقاف کے تحفظ کا مسئلہ پوری امت کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے ۔اس چیلنج کا مقابلہ پوری ملت کو متحد ہو کر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا وقف ڈپارٹمنٹ بہت دنوں سے اس میدان میں کام کر رہا ہے ۔ مرکز کے ساتھ ساتھ متعدد ریاستوں میں بھی وقف رجسٹریشن کے کام کو شروع کر دیا گیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “ملت کے پاس وقف رجسٹریشن کے لیے وقت بہت کم ہے اور کام بہت بڑا ہے۔ اس لیے بڑے پیمانے پر ملک بھر میں اس طرح کے مراکز بنانے اور ان کے ذریعے اوقاف کے رجسٹریشن کے کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ سپریم کورٹ کے عبوری فیصلہ کے بعد ضروری ہو گیا ہے کہ دستاویزات کی بنیاد پر وقف جائیدادوں کو وامسی پورٹل پر اپلوڈ کرکے رجسٹریشن کے کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تا کہ مقررہ وقت پر اس کام کو پورا کیا جا سکے۔” سید سعادت اللہ حسینی نے واضح کیا کہ رجسٹریشن کا مطلب غیر منصفانہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف جدو جہد کو ختم کرنا نہیں ہے بلکہ رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ اس کالے قانون کے خلاف قانونی جدو جہد کو بھی جاری رکھا جائے گا ۔

وقف ہیلپ ڈیسک کا تعارف کراتے ہوئے سینٹر کے کو آرڈینیٹر انعام الرحمان خان نے کہا کہ “اوقاف کے ڈاکومینٹیشن کا کام آسان نہیں ہے ۔امید پورٹل پر دستاویزات اپلوڈ کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔انہیں مشکلات کو دھیان میں رکھتے ہوئے وقف ہیلپ ڈیسک کی شروعات کی گئی ہے۔” انہوں نے بتایا کہ اس ڈیسک سے رجسٹریشن کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند نے اوقاف کے رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے تنظیمی سطح پر وسیع تر بندوبست کئے ہیں۔ اس کام کو با قاعدگی سے انجام دینے کے لیے ریاستی سطح پر وقف سیل قائم کیے گئے ہیں ۔ اپنے بیان میں انعام الرحمن نے کہا ہے کہ “مرکزی ہیلپ ڈیسک و ریاستی وقف سیل کی نگرانی میں مستقل ہیلپ لائن قائم کی گئی ہیں جہاں ماہرین قانون ، ماہرین وقف اور وقف کارکنان کی خدمات حاصل کی جا رہی ہے اور زمینی سطح پر کام کرنے والوں کو بڑے پیمانے پر بروقت رہنمائی اور مدد فراہم کی جارہی ہے ۔”

اس موقع پر اپیل کی گئی کہ والنٹیرس کی نیٹ ورکنگ اور نگراں کمیٹیوں کے قیام پر خاص توجہ دی جائے۔ ہر علاقے میں نوجوانوں ، سرکاری ملازموں اور دیگر لوگوں پر مشتمل وقف تحفظ کمیٹیاں بنائی جائیں جو مقامی وقف جائیدادوں پر کسی بھی قسم کے ناجائز قبضے یا غیر قانونی سرگرمی پر نظر رکھیں اور ان کے دستاویزات کے حصول ، درستگی اور رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر جماعت کی جانب سے اوقاف کو امید پورٹل پر اپلوڈ کرنے کے لیے رہنما اصول اور گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ۔وقف ہیلپ ڈیسک کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں جماعت اسلامی ہند کے مرکزی ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی ۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بجٹ پیش ہونے کے بعدسونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری
قومی خبریں

تہواروں سے قبل زیورات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2025
شرجیل امام کودہلی ہائی کورٹ سے ضمانت سے حاصل
قومی خبریں

شرجیل امام نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لےلی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2025
ممبئی یو نیورسٹی میں رسالہ اردو چینل کے اشتراک سے دوروزہ جشن اردومنعقد
قومی خبریں

عامر خان متقی کا دیوبند میں شاندار استقبال کیے جانے پرجاوید اخترکا سخت ردعمل 

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2025
اویسی نے اردومیں حلف اٹھایااورسب سے پہلے بسم اللہ پڑھا
قومی خبریں

امت شاہ کو ریاضی کے استاد کی ضرورت- اویسی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2025
یوم آزادی کے پیش نظر دہلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات
قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں دہشت گرد حملے کا خطرہ!

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2025
مہاراشٹر کی  دہاڑی مزدور کی12 سالہ بیٹی’  ناسا ٹور‘ کے لیے منتخب
قومی خبریں

مہاراشٹر کی دہاڑی مزدور کی12 سالہ بیٹی’ ناسا ٹور‘ کے لیے منتخب

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں ’ وقف ہیلپ ڈیسک ‘ کا افتتاح

جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں ’ وقف ہیلپ ڈیسک ‘ کا افتتاح

3 منٹس ago
بی جے پی نے  راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ کے الیکشن انچارج کا اعلان کر دیا

بی جے پی امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

35 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem