• Home
اتوار, اکتوبر 11, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کی منہ بولی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ اس بار دہلی آکر راکھی باندھیں گی

قمر محسن شیخ نےکہاکہ وزیر اعظم کو زراعت سے متعلق ایک کتاب بھی تحفے میں پیش کروں گی کیونکہ انہیں مطالعہ کا شوق ہے۔

by Qaumi Tanzeem
اگست 23, 2023
in قومی خبریں
0
وزیر اعظم مودی کی منہ بولی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ اس بار دہلی آکر راکھی باندھیں گی

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستانی نژاد بہن قمر محسن شیخ نے انہیں ہندوؤں کے تہوار ‘رکشا بندھن کے موقع پر راکھی باندھنے کے لیے نئی دہلی آنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ اس بار وہ انہیں ایک کتاب بھی بطور تحفہ پیش کریں گی۔ اس بار یہ تہوار 30 اگست کو منایا جائے گا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی منہ بولی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ نے اس بار وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھنے کے لیے گجرات سے نئی دہلی تک کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس بارمیں نے خود ‘راکھی بنائی ہے۔ میں انہیں (مودی) کو زراعت سے متعلق ایک کتاب بھی تحفے میں پیش کروں گی، کیونکہ انہیں مطالعے کا شوق ہے۔ پچھلے برسوں میں کووڈ 19 کی وجہ سے میں دہلی جانے سے قاصر تھی۔ لیکن اس بار، میں ان سے ذاتی طور پر ملوں گی قمر محسن شیخ اپنی شادی کے بعد پاکستان سے بھارت آ گئیں تھیں، جو بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں رہتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا اس بارمیں نے خاص طور پر ان کے لیے سرخ رنگ کی راکھی بنائی ہے۔ سرخ رنگ کو طاقت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔ پہلے میں نے ان کے لیے گجرات کے وزیراعلیٰ بننے کی دعا کی اور وہ بن گئے۔انہوں نے مزید کہاکہ میں جب بھی راکھی باندھتی تھی، تو میں ان کے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرتی تھی۔ وہ اس کا جواب ہمیشہ اثبات میں دیتے اور کہتے تھے کہ خدا آپ کی تمام خواہشات پوری کرے گا۔ اب، وہ بطور وزیر اعظم ملک کے لیے قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔پچھلے سال وزیر اعظم مودی کو رکھشا بندھن کی مبارکباد بھیجتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ ان سے آئندہ برس ملنے کی منتظر ہیں۔
سن 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔ وہ اس کے مستحق بھی ہیں کیونکہ ان میں وہ صلاحیتیں ہیں اور میری خواہش ہے کہ وہ ہر بار بھارت کے وزیر اعظم بنیں۔
قمر محسن شیخ بنیادی طور پر پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں تاہم شادی کے بعد وہ بھارت میں آباد ہو گئیں۔ اس وقت وہ احمد آباد میں رہتی ہیں۔ قمر محسن کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا بھائی مانتی ہیں اور اسی لیے ہر سال انہیں راکھی بھیجتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے پچیس تیس برس سے وزیر اعظم مودی کو راکھی باندھ رہی ہیں اور دونوں میں ویسا ہی رشتہ ہے، جیسا کہ ایک بھائی اور بہن کے درمیان ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کو راکھی باندھنے کا سلسلہ انہوں نے اس وقت شروع کیا تھا، جب وہ آر ایس ایس کے محض ایک کارکن تھے۔ اس کے بعد سے وہ انہیں ہر سال راکھی اور ایک کارڈ ضرور بھیجتی ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جتنی پولیس لانی ہےلے آئیے، جتنے غنڈوں کو بلانا ہے، بلا لیجیے۔ ہم ڈرنے والے نہیں- راہل گاندھی
قومی خبریں

جتنی پولیس لانی ہےلے آئیے، جتنے غنڈوں کو بلانا ہے، بلا لیجیے۔ ہم ڈرنے والے نہیں- راہل گاندھی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 11, 2026
جنتر منتر احتجاج میں جا رہی خاتون کو  حراست میں لیے جانے پر حکومت کو نوٹس

منی پورمیں 24 گھنٹوں میں 9 افراد کا قتل، 14 گھر نذرِ آتش

اکتوبر 10, 2026
ہندوستان اب جمہوری ملک نہیں رہا-پرینکا گاندھی

انڈیا بلاک کا چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

اکتوبر 9, 2026
اتر پردیش کے 17لاکھ طلبا اور مدارس سے جڑے تقریباً 10 ہزار اساتذہ کوراحت
قومی خبریں

دہلی میں ٹرین اور میٹرو خدمات بند کرنے کی خبروں پر سپریم کورٹ ہوا سخت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 9, 2026
Next Post
زمبامبوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک نہیں رہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جتنی پولیس لانی ہےلے آئیے، جتنے غنڈوں کو بلانا ہے، بلا لیجیے۔ ہم ڈرنے والے نہیں- راہل گاندھی

جتنی پولیس لانی ہےلے آئیے، جتنے غنڈوں کو بلانا ہے، بلا لیجیے۔ ہم ڈرنے والے نہیں- راہل گاندھی

12 گھنٹے ago
جنتر منتر احتجاج میں جا رہی خاتون کو  حراست میں لیے جانے پر حکومت کو نوٹس

جنتر منتر احتجاج میں جا رہی خاتون کو حراست میں لیے جانے پر حکومت کو نوٹس

12 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार