نئی دہلی : سپریم کورٹ نے منگل کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر اعظم خان اور ان کے خاندان کی اس درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں ان کے خلاف درج مقدمات کو اتر پردیش سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ درخواست میں اعظم خان، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف درج مقدمات کو یوپی سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے 11 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما اعظم خان کے بیٹے محمد عبداللہ اعظم خان کو ایک فوجداری معاملے میں عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔عبداللہ نے درخواست کی تھی کہ اتر پردیش کی ٹرائل کورٹ کو ہدایت دی جائے کہ وہ ان کے خلاف زیر التوا فوجداری کیس میں اس وقت تک کوئی حتمی حکم جاری نہ کرے جب تک کہ ان کے نابالغ ہونے کا دعویٰ قائم نہیں ہو جاتا۔سپریم کورٹ نے 26 ستمبر کو مرادآباد ڈسٹرکٹ جج کو جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت طریقہ کار کے مطابق واقعہ کے وقت عبداللہ اعظم خان کی نوعمری کے پہلو پر فیصلہ کرنے اور فائنڈنگ کو آگے غور و خوض کیلئے بھیجنے کی ہدایت دی تھی۔