پٹنہ:انتخابی حکمت عملی ساز کے طور پر اپنی شناخت قائم کرنے والے پرشانت کشور نے رواں ماہ 2 اکتوبر کو ’جَن سُراج‘ پارٹی کی بنیاد ڈالی تھی، اور اب بہار میں ہونے والے ضمنی اسمبلی انتخاب میں قسمت آزمائی بھی کر رہے ہیں۔ ہفتہ کی دوپہر جَن سُراج کے کارگزار صدر منوج بھارتی نے بیلا گنج اسمبلی سیٹ سے ریٹائرڈ پروفیسر خلافت حسین اور امام گنج اسمبلی سیٹ سے ڈاکٹر جتیندر کمار کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔