• Home
ہفتہ, جولائی 19, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مشورہ کسی نجومی نے دیا ہوگا۔منوج جھا

    بہار میں ووٹوں کی چوری نہیں بلکہ دن دہاڑے ’ڈکیتی‘- منوج جھا

    زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا  گولی مارکرقتل

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا گولی مارکرقتل

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

اجمیر درگاہ کے سروے کا حکم ہندوستان کے تہذیبی ورثے پرنظریاتی حملہ

سابق بیوروکریٹس اور سفارت کاروں کے ایک گروپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مداخلت کا مطالبہ کیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 4, 2024
in قومی خبریں
0
اب اجمیر درگاہ پر ہندو وادیوں کی بری نظر

اجمیر کی معروف درگاہ خواجہ معین الدین چشتی کے سروے کے عدالتی حکم کے بعد سابق بیوروکریٹس اور سفارت کاروں کے ایک گروپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس فیصلے کو ہندوستان کے تہذیبی ورثے پر ایک }نظریاتی حملہ‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اس ’غیر قانونی اور نقصان دہ‘ کارروائی کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں سابق دہلی لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی، سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ اور آر بی آئی کے سابق ڈپٹی گورنر روی ویرا گپتا سمیت دیگر اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ کو چادر پیش کی ہے، جو امن اور ہم آہنگی کا پیغام ہے۔
سابق افسران نے خط میں کہا، ’’یہ تصور ناقابلِ فہم ہے کہ 12ویں صدی کے صوفی خواجہ معین الدین چشتی، جو رواداری اور ہم آہنگی کے علمبردار تھے، کسی مندر کو نقصان پہنچا سکتے تھے۔‘‘ خط میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ دہائی کے دوران مذہبی تعلقات خصوصاً ہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے، جس نے اقلیتوں کو بے چینی اور عدم تحفظ میں مبتلا کر دیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ گزشتہ سالوں میں گائے کے گوشت کے الزام پر مسلمانوں کو ہراساں کرنا، لنچنگ کے واقعات اور اسلام مخالف تقاریر جیسے واقعات سامنے آئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں مسلم کاروباروں کے بائیکاٹ، کرائے پر مکانات نہ دینے اور مکانات کو مسمار کرنے کی کارروائیاں سامنے آئیں۔سابق سفارت کاروں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ تمام ریاستی حکومتوں کو آئین اور قانون کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے بین المذاہب اجلاس کی ضرورت ہے، جہاں وزیر اعظم خود ایک متحد ہندوستان کا پیغام دیں۔
خط کے اختتام پر کہا گیا، ’’وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے، ہم وزیر اعظم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ تمام ہندوستانیوں کو، خاص طور پر اقلیتوں کو یقین دلائیں کہ ان کی حکومت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ 27 نومبر کو اجمیر کی ایک سول عدالت نے ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا کی اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درگاہ کمیٹی، مرکزی وزارتِ اقلیتی امور اور محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) کو نوٹس جاری کیے ہیں، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ درگاہ اصل میں ایک شیو مندر تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کی 44 سالہ خاتون کی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد
قومی خبریں

سپریم کورٹ کی مرکز و مہاراشٹر حکومت کو پھٹکار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
اپوزیشن انڈیا بلاک قائدین کی میٹنگ یکم جون کو
قومی خبریں

بی جے پی کو اکثریت سے دور رکھنے والے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں شگاف

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
اب  9 کیریٹ کے سونےکے زیورات پر بھی ہال مارکنگ لازمی
قومی خبریں

اب 9 کیریٹ کے سونےکے زیورات پر بھی ہال مارکنگ لازمی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند
قومی خبریں

آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
قومی خبریں

پورے ملک میں ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ کرانے کا منصوبہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ  اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ
قومی خبریں

جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2025
Next Post
مہاراشٹرکے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو جان سے مارنے کا دھمکی

فڑنویس ہوں گے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ منتخب، حلف برداری کل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کی 44 سالہ خاتون کی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد

سپریم کورٹ کی مرکز و مہاراشٹر حکومت کو پھٹکار

2 گھنٹے ago
اپوزیشن انڈیا بلاک قائدین کی میٹنگ یکم جون کو

بی جے پی کو اکثریت سے دور رکھنے والے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں شگاف

18 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem