نئی دہلی :منی پور پر اپوزیشن کی جانب سے پیش تحریک عدم اعتما د آج لوک سبھا میں مستردہو گیا ۔اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے تحریک عدم اعتما د پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے لوگوں نے بار بار ہماری حکومت پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور میں یہاں ملک کے کروڑوں عوام کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج میں دیکھ سکتا ہوں کہ آپ (اپوزیشن) نے فیصلہ کیا ہے کہ این ڈی اے اور بی جے پی شاندار جیت کے ساتھ واپس آئے گی اور لوگوں کے آشیرواد سے پچھلے سبھی ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آپ نے اس تحریک پر کس طرح کی بحث کی ہے۔ میں سوشل میڈیا پر دیکھ رہا ہوں کہ آپ کے درباری بھی کافی دکھی ہیں۔ اپوزیشن نے فیلڈنگ کا اہتمام کیا، لیکن چوکے اور چھکے یہیں سے لگے۔انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ ملک کی ترقی پر مرکوز ہونی چاہئے… یہ وقت کی ضرورت ہے۔ ہمارے نوجوانوں میں خوابوں کو سچ کرنے کی طاقت ہے… ہم نے کرپشن سے پاک حکومت دی ہے، امنگیں دی ہیں اور ملک کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم نے ہندوستان کا وقار بلند کیا ہے، لیکن کچھ لوگ ہیں جو دنیا میں ہمارے ملک کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج ہندوستان پر دنیا کا اعتماد بڑھ رہا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آپ نے اس تحریک پر کس طرح کی بحث کی ہے۔ میں سوشل میڈیا پر دیکھ رہا ہوں کہ آپ کے درباری بھی کافی دکھی ہیں۔ اپوزیشن نے فیلڈنگ کا اہتمام کیا، لیکن چوکے اور چھکے یہیں سے لگے ۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کچھ اپوزیشن پارٹیوں نے اپنے طرز عمل سے ثابت کردیا ہے کہ ان کیلئے پارٹی قوم سے اوپر ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو غریبوں کی بھوک کی پرواہ نہیں ہے، لیکن اقتدار کی بھوک آپ کے دماغ میں ہے ۔