ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور این سی پی (ایس پی) چیف شرد پوار نے بدھ کے روز کولہاپور میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر وزیر اعلیٰاعلیٰ چہرہ پر اپنی رائے میڈیا کے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخاب سے قبل مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کو وزیر اعلیٰ عہدہ کا چہرہ اعلان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا، اس سلسلے میں فیصلہ انتخابی نتائج برآمد ہونے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔شرد پوار کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عہدہ کا امیدوار اس بنیاد پر طے کیا جائے گا کہ اتحاد میں کون سی پارٹی سب سے زیادہ سیٹ جیتتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں ایم وی اے سیٹوں کی تقسیم کا عمل جلد از جلد پورا کرے اور انتخابی تشہیر شروع ہو جائے۔