لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات سے پہلے پون سنگھ کے بعد اب اتر پردیش کے بارہ بنکی سے ایم پی اوپیندر سنگھ راوت نے بی جے پی کا ٹکٹ واپس کر دیا ہے۔ مبینہ فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راوت نے اپنا دعویٰ واپس لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ بی جے پی میں نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی اور اوپیندر سنگھ راوت کو بارہ بنکی سے دوبارہ امیدوار بنایا گیا تھا۔
دریں اثنا، سوشل میڈیا پر ایک فحش ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس کے بعد راوت نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے اور اپنی امیدواری واپس لے لی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک الیکشن نہیں لڑوں گا جب تک میں بے گناہ ثابت نہیں ہو جاتا۔مبینہ فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایم پی کے نمائندے دنیش چندر راوت نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں ویڈیو کو جعلی اور ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ پولیس سے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔