• Home
جمعہ, مئی 9, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔تیجسوی

    نتیش حکومت کے ہر ٹنڈر میں وزراء کیلئے 30 فیصد کمیشن

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    لکڑی کےگودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ کا سامان جل کر خاک

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عالمی خبریں

ایران میں اخلاقی پولیس کی کارروائیاں پھر شروع

مرد او رخواتین اخلاقی پولیس کو خصوصی گاڑیوں میں تہران کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2023
in عالمی خبریں
0
ایران میں اخلاقی پولیس کی کارروائیاں پھر شروع

ایرانی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں لباس کے سخت قانون کے تحت عوامی مقامات پر سر کو نہ ڈھکنے اور پردہ نہ کرنے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کرتے ہوئے اخلاقی پولیس نے سڑکوں پر دوبارہ گشت شروع کردیا ہے۔ اتوار کے روز مرد او رخواتین اخلاقی پولیس کو خصوصی گاڑیوں میں تہران کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق پولیس کے ترجمان سعید منتطر المہدی نے کہا، "پولیس کار میں اور پیدل گشت کرے گی تاکہ لوگوں کو خبر دار کرسکے، قانونی اقدامات کرسکے اور جو کوئی بھی پولیس کے احکامات کی خلاف ورزی کریں اور طے شدہ اصولوں کے خلاف لباس پہننے کے نتائج کو نظر انداز کریں ان کے متعلق عدلیہ سے رجوع کرسکے۔

یہ اقدامات 22 سالہ ایرانی کرد خاتون جینا مہسا امینی کی ہلاکت کے ٹھیک دس ماہ بعد شروع ہوئے ہیں۔ انہیں ایران میں مقررہ لباس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں پولیس حراست میں ان کی موت ہو گئی تھی۔

ان کی موت کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جسے حکومت نے بے دردی سے کچل دیا۔ ان مظاہروں میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اورتقریباً 20000 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

احتجاجی تحریک کو کچلنے کے بعد بھی بہت سی خواتین خاموش احتجاج کی علامت کے طورپر سر کو ڈھانپنے کے حکم کو نظر انداز کرتی رہیں۔ اخلاقی پولیس ایران کی سڑکوں سے بڑی حد تک غائب ہوچکی تھی اور حتی کہ ایسی اطلاعات بھی تھیں کہ اخلاقی پولیس کی یونٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں لباس کے ضابطوں میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے ان ضابطوں کو نافذ کرنے کے لیے دیگر اقدامات شروع کیے ہیں جن میں ایسے کاروبار کو بند کرنا جہاں ملازمین نے ضابطوں کی پابندی نہ کی ہو اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کا سراغ لگانے کے لیے عوامی مقامات پر کیمرے نصب کرنے وغیرہ اقدامات شامل ہیں۔

ایران کے مذہبی حکمرانوں نے ڈریس کوڈ کا پرزور دفاع کیا ہے اور وہ حجاب کو اس اسلامی انقلاب کی ایک اہم بنیاد کے طورپر دیکھتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ اقتدار پر فائز ہوئے۔ ایران میں لباس کے متعلق ضابطہ اخلاق سن 1979سے ہی نافذ ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ یا دو ماہ تک قید یادونوں کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تاہم ایرانیوں کی ایک بڑی تعداد اس میں تبدیلی کا مطالبہ کرتی رہی ہے جس کے بعد حکام نے مئی میں نسبتاً ایک ہلکا "حجاب اور عفت کی ثقافت کی حمایت” کے بل کی تجویز پیش کی۔ اس میں یہ تجویز ہے کہ عوامی مقامات یا انٹرنیٹ پر اپنا نقاب اتارنے والی خواتین کو گرفتار تو نہیں کیا جائے گا لیکن انہیں زیادہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
جنسی ہراسانی کے ملزم برج بھوشن سنگھ کی عدالت میں پیشی آج

جنسی ہراسانی کے ملزم برج بھوشن سنگھ کی عدالت میں پیشی آج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے  منھ توڑجواب دیا

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے منھ توڑجواب دیا

5 گھنٹے ago
‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

1 دن ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem