• Home
منگل, فروری 10, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    6 سالہ بچی سے درندگی کے معاملہ میں 230 لوگوں پر ایف آئی آر

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس  باقاعدہ طور پر شروع

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس باقاعدہ طور پر شروع

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد ، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

تلنگانہ کابینہ میں وزیر کے طور پرمحمد اظہرالدین کی حلف برداری

راج بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں ریاست کے گورنر جشنو دیو ورما نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 31, 2025
in قومی خبریں
0
تلنگانہ کابینہ میں وزیر کے طور پرمحمد اظہرالدین کی حلف برداری
حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس کے سینئر رہنما محمد اظہرالدین نے جمعہ کو تلنگانہ کابینہ میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں ریاست کے گورنر جشنو دیو ورما نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی، نائب وزیراعلیٰ ملو بھٹّی وکرمارک، اسپیکر گدم پرساد کمار، قانون ساز کونسل کے چیئرمین جی سکھیندر ریڈی، اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ سمیت کئی اہم رہنما شریک تھے۔

اظہرالدین کے بیٹے محمد اسدالدین بھی اس موقع پر موجود تھے، جنہیں حال ہی میں ٹی پی سی سی کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے رواں سال اگست میں اظہرالدین کو گورنر کے کوٹے سے قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 62 سالہ اظہرالدین فی الحال ٹی پی سی سی کے ورکنگ صدر اور سیاسی امور کی کمیٹی کے رکن ہیں۔ انہیں 11 نومبر کو ہونے والے جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب سے قبل کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔سابق کپتان 2023 کے اسمبلی انتخابات میں اپنے حلقے سے شکست کھا گئے تھے۔ پارٹی نے بعد میں انہیں کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ پورا کیا، جس کے بعد وہ ریونت ریڈی کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے۔

خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کابینہ کی توسیع روکنے کی درخواست دی تھی۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ اظہرالدین کو ضمنی انتخاب سے پہلے مخصوص طبقے کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے وزیر بنایا گیا ہے، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

ریاستی کابینہ کا قیام 7 دسمبر 2023 کو ریونت ریڈی اور 11 وزرا کی حلف برداری کے ساتھ ہوا تھا۔ بعد میں 8 جون کو تین نئے وزرا شامل کیے گئے، جب کہ تین عہدے خالی رکھے گئے تھے۔ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ سمیت کابینہ میں زیادہ سے زیادہ 18 وزرا ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد اظہرالدین 2009 میں کانگریس میں شامل ہوئے اور اسی سال اترپردیش کے مرادآباد سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ 2014 میں انہوں نے راجستھان کے ٹونک-سوائی مادھوپور سے انتخاب لڑا مگر کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ 2018 میں انہیں تلنگانہ کانگریس کا ورکنگ صدر بنایا گیا، جہاں سے وہ مسلسل تنظیمی سطح پر سرگرم ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

 جنرل  نرونے کی غیر مطبوعہ کتاب  آن لائن عام کئے جانے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج
قومی خبریں

 جنرل نرونے کی غیر مطبوعہ کتاب آن لائن عام کئے جانے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج

by Qaumi Tanzeem
فروری 10, 2026
آئی ایم اے صدر کواپنے پیسے سے معافی نامہ شائع کریں۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

کارتیگئی دیپم تنازعہ: صرف رمضان اور بقرعید میں نماز پڑھنے کی اجازت

by Qaumi Tanzeem
فروری 9, 2026
ہم اسکول جانا چاہتے ہیں مگر خوف یہ ہے کہ کوئی بم ہمارے سروں پر آگرے گا
قومی خبریں

دہلی میں 9 بڑے اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

by Qaumi Tanzeem
فروری 9, 2026
بی جے پی نے شیوسینا اوراین سی پی کو توڑ دیا ‘ ا ب مہاراشٹر کو توڑنا چاہتی ہے
قومی خبریں

مہایوتی کی سیاست پر ادھو ٹھاکرے کا سخت حملہ

by Qaumi Tanzeem
فروری 9, 2026
بی جے پی کے قومی صدر کے عہدے کے لیے اب الیکشن نہیں ہوگا
قومی خبریں

آسام بی جے پی کاویڈیوسماج میں نفرت کو ہوا دینے کی خطرناک کوشش

by Qaumi Tanzeem
فروری 9, 2026
سنگرولی سے آئے قبائلیوں کے نمائندہ وفد سے راہل گاندھی کی ملاقات
قومی خبریں

سنگرولی سے آئے قبائلیوں کے نمائندہ وفد سے راہل گاندھی کی ملاقات

by Qaumi Tanzeem
فروری 8, 2026
Next Post
ہماچل کے ممبران اسمبلی نےنااہلی کے خلاف درخواست واپس لی

آوارہ کتوں کے معاملے میں ریاستی حکومتوں کوسپریم کورٹ کی پھٹکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دبئی میں پھنسے ہندوستانی مزدوروں کی اپیل کا اثر

دبئی میں پھنسے ہندوستانی مزدوروں کی اپیل کا اثر

24 منٹس ago
کے جی ایم یو احاطہ میں موجود 5 ناجائز مزاروں کو ہٹانے کے لیےدوسرا نوٹس جاری

کے جی ایم یو احاطہ میں موجود 5 ناجائز مزاروں کو ہٹانے کے لیےدوسرا نوٹس جاری

35 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem