آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم مودی اسپتال میں داخل ہونے کے فوراً بعد متعلقہ ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ سے ملے اور زخمیوں کی موجودہ حالت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہر زخمی کے پاس جا کر ان سے بات چیت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ یہ واقعہ ایک سنگین سازش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے اور ذمہ داروں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے زخمیوں کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے علاج معالجے اور تمام ضروری سہولیات کا مکمل خیال رکھے گی۔
وزیر اعظم نے بعد میں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں لکھا، ’’دہلی میں ہوئے بلاسٹ میں زخمی ہوئے لوگوں سے ملنے کے لیے ایل این جے پی اسپتال گیا۔ ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔ جنہوں نے یہ ناپاک حرکت کی ہے، انہیں ضرور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

















