وائناڈ: کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہار کے کئی مزدور لاپتہ ہیں۔ یہ تمام مزدور بہار کے ویشالی ضلع کے گورول بلاک علاقے میں واقع پوجھا گاؤں کے بتائے جاتے ہیں۔ یہ سبھی مزدوری کرنے کے لئے وائناڈ گئے ہوئے تھے۔ س حادثے میں اسی پوجھا گاؤں کے دکھن پاسوان کا بیٹا ارون پاسوان زخمی ہو گیا، جبکہ سریندر پاسوان کا بیٹا بجنیشیا پاسوان اور اسی گاؤں کے اوپیندر پاسوان اور اس کی بیوی پھول کماری کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اسی خاندان کے رشتہ دار رنجیت پاسوان اور سادھو پاسوان، جو ویشالی ضلع کے جنداہا کے رہنے والے ہیں، کے بھی لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ سبھی وائناڈ میں مزدوری کرتے تھے۔ اس کے علاوہ کئی زخمی کارکنوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ وائناڈ میں پھنسے ہوئے اپنے لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے انہیں رابطہ قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔